بھوپال کو نوابوں کی نگری کہا جاتا ہے۔ اس تاریخی شہر میں دو سو ستر سے زیادہ تاریخی عمارتیں ایسی ہیں جو تاریخی اہمیت کی حامل ہیں لیکن اسے وقت کی ستم ظریفی کہیں یا اپنوں کے ساتھ سرکاری کی عدم توجہی کی ستر فیصد سے زیادہ تاریخی عمارتیں اپنا وجود کھوتی جارہی ہیں۔ بھوپال کی تاریخی عمارات اور یہاں کی تہذیبی وراثت سے نئی نسل کو واقف کرانے اور تاریخی ورثے کے تحفظ کو لیکر شاہی اوقاف بھوپال اور اسپک میکے کے مشترکہ بینرتلے راجدھانی بھوپال میں رمضان ہریٹیج واک کا انعقاد کیاگیا۔ رمضان ہریٹیج واک میں ماہرین آثار قدیمہ کے ساتھ دانشور،طلبا اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔ ہرٹیج واک کا آغاز بھوپال کی تاریخی موتی مسجد سے ہوا۔ ہریٹیج واک ابراہیم واک میں شامل لوگوں نے ابراہیم پورا،مسجد کلثوم بی،جامع مسجد،چوک بازار،اقبال میدان ،محلات شاہی کو قریب سے دیکھا اور اپنے نایاب تاریخی ورثے پر فخر کیا۔
بھوپال شاہی اوقاف کے سکریٹری آعظم ترمذی نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان ہریٹیج واک کا مقصد ماہ رمضان میں بھوپال کے شب و روز اور بھوپال کی تاریخی وراثت سے نئی نسل کے ساتھ ان لوگوں کو واقف کرانا ہے جن کا تعلق بھوپال سے نہیں ہے۔ نئی نسل اپنا جتنا وقت شاپنگ مال میں گزارتی ہے اتنا وقت وہ اپنے ورثے کو دیکھنے پر صرف نہیں کرتی ہے۔ ہم لوگ چاہتے ہیں کہ بھوپال جو تاریخی اور تہذیبی طور پر بہت اہم شہر ہے نئی نسل سے واقف ہو۔
وہیں اسپیک میکے کی صدر و ممتاز تاریخ داں ڈاکٹر ساویتا راجے نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم بھوپال میں رہتے ہیں۔
کیسے بنا تاج محل؟ 400سال پرانے دور میں لے گیا اے آئی، سامنے آئیں حیران کردینے والی تصاویر اس شہر میں رہتے ہیں جو تاریخی اور تہذیبی طور پر پوری دنیا میں اپنی مثال رکھتا ہے۔ یہاں پر سیکڑوں کی تعداد میں تاریخی عمارتیں ہیں اور ان کا فن تعمیر ،اس میں کی گئی نقاشی انتہائی اہمیت کی حامل ہے لیکن لوگ واقف نہیں ہے۔ بھوپال کی تاریخی موتی مسجد ہو،یا مسجد کلثوم بی ہو یا جامع مسجد سب کی تعمیر بیگمات بھوپال کے ذریعہ کی گئی ہے اور یہ سب عمارتیں جو اقبال میدان سے چار بتی کے بیچ میں پھیلی ہوئی ہیں ان کی تاریخی و تہذیبی وراثت بہت ہے اور اس کو بچانے کے ساتھ نئی نسل سے واقف کرانا انتہائی ضروری ہے اور اگر آج اس جانب توجہ نہیں کی گئی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی۔
سماجی کارکن جاوید بیگ کہتے ہیں کہ یہ بھوپال میں پہلا موقعہ ہے جب تاریخ و تہذیب سے روبرو کرانے کے لئے ہریٹیج واک کا انعقاد کیاگیا ہے۔ یہ وقت کی ضرورت ہے اور اسے آگے بھی جاری رہنا چاہیئے تاکہ ہماری وراثت کے ساتھ تاریخی عمارات کا تحفظ ہو سکے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔