مدھیہ پردیش: رتلام میں بھیانک حادثہ، ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوا ٹرک، پانچ لوگوں کی موت، 11 زخمی
مدھیہ پردیش: رتلام میں بھیانک حادثہ، ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوا ٹرک، پانچ لوگوں کی موت، 11 زخمی ۔ تصویر : اے این آئی ۔
Ratlam Road Accident : مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں اتوار کو بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے ۔
رتلام : مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں اتوار کو بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے ۔ شام کے وقت رتلام ضلع کے ساترونڈا ماتا مندر کے پاس ٹائر پھٹنے کے بعد ایک ٹرک بے قابو ہوگیا اور سڑک پر چل رہے راہگیروں اور بائیک سوار لوگوں کو کچل دیا ۔ اس حادثہ میں زخمی لوگوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد افسران جائے واقعہ پر پہنچ گئے ۔
یہ واقعہ رتلام سے 27 کلو میٹر دور فورلین پر ساترونڈا چوراہے پر پیش آیا ۔ رتلام سے دھار کی جانب ایک ٹرک تیز رفتار سے جارہا تھا ۔ اس ٹرک کا پچھلے ٹائر پھٹ گیا ، جس کے بعد یہ ٹرک ڈیوائیڈر کو کراس کرکے چوراہے پر بس کا انتظار کررہے 15 سے زیادہ لوگوں پر چڑھ گیا ۔
زیادہ تر لوگ مانگلک پروگرام میں شامل ہوکر واپس اپنے گھروں کی جانب لوٹ رہے تھے اور چوراہے پر کھڑے ہوکر بس کا انتظار کررہے تھے کہ تبھی بس تو نہیں آئی لیکن اس سے پہلے موت ہوگئی ۔ مہلوکین میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ زخمیوں کے مطابق ٹرک کی اسپیڈ بہت زیادہ تھی اور ٹرک جانوروں سے بھرا ہوا تھا ۔ وہیں ملزم ٹرک ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے ۔
زخمیوں کو رتلام کے سرکاری اسپتال میں علاج جاری ہے، جس میں تین کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے ۔ حادثہ کی جانکاری ملنے پر رتلام کلیکٹر نریندر سوریہ ونشی اور ایس پی ابھیشیک تیواری بھی جائے واقعہ پر ساترونڈا پہنچے ۔ انہوں نے آس پاس کے لوگوں سے حادثہ کی جانکاری ملی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔