مدھیہ پردیش: جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر بھوپال میں آئین کے تحفظ کو لے کر ترنگا یاترا نکالی گئی
مدھیہ پردیش: جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر بھوپال میں آئین کے تحفظ کو لے کر ترنگا یاترا نکالی گئی
Madhya Pradesh News: جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر راجدھانی بھوپال میں جہاں جوش و حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہوکر جلسہ و جلوس کا انعقاد کیا گیا ۔ وہیں بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کی قیادت میں آئین تحفظ کو لے کر ترنگا یاترا بھی نکالی گئی۔ ب
بھوپال : جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر راجدھانی بھوپال میں جہاں جوش و حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہوکر جلسہ و جلوس کا انعقاد کیا گیا ۔ وہیں بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کی قیادت میں آئین تحفظ کو لے کر ترنگا یاترا بھی نکالی گئی۔ بھوپال رسول احمد صدیقی چوراہے سے آئین تحفظ یاترا کا آغاز کیا گیا اور شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ترنگا یاترا شبن چوارہے پر پہنچی ۔ جشن جمہوریہ ترنگا یاترا سے بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود اور سابق مرکزی سریش پچوری و مقامی کونسلروں نے خطاب کیا اور مجاہدین آزادی کے ساتھ آئین تشکیل کمیٹی کے اراکین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آئین کے تحفظ پر زور دیا ۔
بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے نیوز18 اردو سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ اس ملک کو تمام قوموں کے لوگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد آزاد کرایا تھا، لیکن آج اس ملک کے آئین کو ان لوگوں سے خطرہ پیدا ہوگیا ہے، جن لوگوں نے تحریک آزادی میں مجاہدین آزادی کے خلاف مخبری کی اور انگریز حکومت کا ساتھ دیا۔ آج کا دن ہمیں ان مجاہدین آزادی کو یاد کرنا ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کو بھی یاد کرنا ہے، جنہوں نے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی نگرانی میں ایسا آئین ملک کو دیا تھا، جس میں سبھی قوموں کے لوگوں کو یکساں حقوق فراہم کئے گئے تھے۔ جو لوگ اس وقت اقتدار میں ہیں اور یہ لوگ جس طرح کے کارنامہ کو انجام دے رہے ہیں، اس سے ملک اور آئین دونوں کو خطرہ ہے ۔ ہم لوگ ساتھ مل کر کام کریں گے تو ملک بھی محفوظ رہے گا اور آئین بھی ۔
وہیں سابق مرکزی وزیر سریش پچوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا جاری ہے ۔ وہیں آج سے مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ جی کی قیادت میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا شروع کی گئی ہے اور ہمارے سب کے عزیز عارف مسعود نے سمودھان بچاؤ یاترا شروع کی ہے۔
سمودھان رہے گا تو ہم سب رہیں گے اور سمودھان ختم ہوگیا یا اس کی آتما ختم ہوگئی تو مجاہدین آزادی کا خواب بھی چکنا چور ہوگا اور ہماری آزادی بھی سلب کر لی جائے گی۔ آئین بچاؤ یاترا وقت کی بڑی ضرورت ہے اور اسی میں ہندستان کی روح ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔