ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : بھوپال میں سادھوی پرگیہ کی گمشدگی کے لگے پوسٹر ، سیاست ہوئی تیز

سنسکرت بچاؤ منچ نے سادھوی پرگیہ کے اس طرح سے پوسٹر لگائے جانے کے خلاف بھوپال کے تھانہ ٹی ٹی نگر میں شکایت درج کروائی ہے ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : بھوپال میں سادھوی پرگیہ کی گمشدگی کے لگے پوسٹر ، سیاست ہوئی تیز
گزشتہ 30 مئی کو پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی گمشدگی کے پوسٹر بھوپال میں لگائے گئے تھے۔

کورونا لاک ڈاؤن میں عوامی نمائندوں کے ذریعہ گھر سے باہر نکل کر خدمت کرنے کا سلسلہ عام ہے ، لیکن بھوپال کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی عدم  موجودگی کو لیکر سیاست شروع ہو گئی ہے ۔ بھوپال میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے لا پتہ ہونے کو لیکر جگہ جگہ پوسٹر چپکائے جانے کے بعد سیاست شروع ہو گئی ہے۔ کانگریس نے بھی سادھوی کے لاپتہ ہونے پر طنز کیا ہے۔ سینئر کانگریس لیڈر وسابق وزیر قانون پی سی شرما بھی کہتے ہیں کہ کورونا لاک ڈاؤن کو لیکر دو مہینے سے زیادہ کا عرصہ بیت گیا ہے ، لیکن یہاں کے لوگوں نے جسے لاکھوں ووٹ سے کامیا ب بناکر پارلیمنٹ بھیجا تھا ، اس کا کہیں پتہ نہیں ہے ۔ یہاں کے عوام نے انہیں اس لئے منتخب کیا تھا تاکہ وہ مشکل وقت میں ان کی مدد کر سکیں ۔ سادھوی تو لاپتہ ہیں لیکن سادھوی نے جس کو شکست دی تھی وہ دگ وجے سنگھ عوام کے بیچ جا کر ان کی خدمت کر رہے ہیں ۔


وہیں سنسکرت بچاؤ منچ نے سادھوی پرگیہ کے اس طرح سے پوسٹر لگائے جانے کے خلاف بھوپال کے تھانہ ٹی ٹی نگر میں شکایت درج کروائی ہے ۔ سنسکرت بچاؤ منچ کے صدر چندر شیکھر تیواری کہتے ہیں کہ سادھوی پرگیہ کی طبیعت نا ساز ہے ، لیکن ان کی ہدایت پر سنسکرت بچاؤ منچ کے کارکنان پچھلے دو مہینے سے عوامی خدمت کا کام کر رہے ہیں ۔ بھوپال کے لوگوں کو مفت راشن تقسیم کرنے کے ساتھ مائیگرینٹ مزدوروں کو مفت پہنچانے کا کام بھی ان کی ہدایت پر کیاجا رہا ہے۔


وہیں سابق وزیر اور بھوپال نریلہ سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے وشواس سارنگ نے سادھوی کے پوسٹر کے پیچھے کانگریس کی سازش قراردیا ہے ۔ وشواس سارنگ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے لیڈران عوام کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں ، لیکن کانگریس کے بڑے لیڈران اپنی اسمبلی سےغائب ہیں ۔ کانگریس کو کسی  پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 29, 2020 06:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading