ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

سنسنی خیز! تانترک نے زندگی جہنم بنانے کا کردیا تھا انتظام ، فیملی نے اٹھایا یہ خوفناک قدم

مدھیہ پردیش کے سیہور میں ایک غریب کنبہ کو برباد کرنے کا تانترک نے پورا انتظام کرلیا تھا ۔ تانترک نے ایک نوجوان کی مجبوری کا فائدہ اٹھایا اور اس کو بلیک میل کرنے لگا ۔ بلیک میلنگ سے پریشان آکر نوجوان نے کنبہ کے سمیت زہر کھالیا ۔

  • Share this:
سنسنی خیز! تانترک نے زندگی جہنم بنانے کا کردیا تھا انتظام ، فیملی نے اٹھایا یہ خوفناک قدم
تانترک نے زندگی جہنم بنانے کا کردیا تھا انتظام ، فیملی نے اٹھایا یہ خوفناک قدم

مدھیہ پردیش کے سیہور کے ایک شخص کی زندگی میں تانترک کی وجہ سے وہ ٹویسٹ آگیا ، جس کو وہ زندگی بھر نہیں فراموش کرسکے گا ۔ تنتر منتر سے وہ زندگی کا تنازع دور کرنا چاہتا تھا ۔ لیکن تنازع تو دور نہیں ہوا ، مگر وہ اور اس کا کنبہ ضرور موت کی منہ تک پہنچ گیا ۔ تانترک نے اس کی زندگی جہنم بنانے کا پورا انتظام کرلیا تھا ۔ پولیس نے تانترک کو اس کے پانچ ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے ۔


سیہور کے آشٹھا تحصیل کے گاوں آنندی پورہ میں رہنے والے ایک کنبہ کے سبھی چار اراکین نے زہر کھا کر اپنی جان دینے کی کوشش کی ۔ چاروں کا علاج بھوپال میں جاری ہے ۔ پولیس کی جانچ میں معاملہ تانترک عمل وابستہ پایا گیا ہے ۔ دراصل کنبہ کے سربراہ اکے سنگھ کا اپنے بھائیوں کے ساتھ زمین کو لے کر تنازع چل رہا تھا ۔ پولیس انسپکٹر شیشیندر چوہان نے بتایا کہ اس تنازع کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھا ، جس کے بعد وہ تانترک سریش ناتھ کے رابطے میں آیا ۔ ادھر تانترک نے اس شخص کو تنتر منتر سے مدد کرنے کی بات کہی ۔ تانترک نے سازش رچ کر اپنے ساتھیوں کو بھی اس میں شامل کرلیا ۔


کچھ دنوں کے بعد اکے سنگھ اپنی بیوی ہیم کنور کو لے کر تانترک کے پاس گیا ۔ یہاں سے تینوں سیہور کے بھوپال ناکے پہنچے اور ایک دیگر تانترک کو لے کر املاہا گاوں کے شمشان گھاٹ پہنچ گئے ۔ اس دوران جب یہ لوگ تانترک عمل کررہے تھے، تبھی وہاں اچانک 17 سال کا نابالغ لڑکا آگیا ۔ کچھ ہی دیر میں لڑکے کی موت بھی ہوگئی ۔ یہ دیکھ کر اکے سنگھ اور اس کی اہلیہ بری طرح ڈر گئے ۔ یہیں پر تانترک نے انہیں پھنسالیا ۔


وہاں موجود سبھی ملزمین نے اس جوڑے کو گھیر لیا اور چار لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے لگے ۔ مطالبہ کرنے والوں میں ایک فرضی سرپنچ بھی تھا ۔ پولیس میں شکایت کی بات سے خوفزدہ میاں بیوی نے ان سے کہا کہ چار لاکھ بہت ہیں تو بات دو لاکھ پر طے ہوگئی ۔ دوسرے دن اسی فرضی سرپنچ نے اکے سنگھ کو فون کیا اور روپے کا مطالبہ کیا اور نہیں دینے پر پولیس میں شکایت کی دھمکی دی ۔

اس دھمکی سے پریشان ہوکر اکے سنگھ اور بیوی ہیم کنور نے بچوں کے ساتھ زہر کھالیا ۔ اس کے بعد چاروں کی حالت بگڑنے پر انہیں آشٹھا اسپتال لایا گیا ۔ ان کی حالت سنگین ہونے پر انہیں بھوپال ریفر کیا گیا ۔ اس فرضی تانترک گروپ کے چھ اراکین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 25, 2020 09:24 PM IST