ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

کورونا ٹیکہ کاری میں مدھیہ پردیش نے بنایا ریکارڈ ، 15 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو لگایا گیا ٹیکہ

مدھیہ پردیش میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کو لیکر ریاست گیر سطح پر حکومت کی جانب سے خاص تیاریاں کی گئی تھیں ۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا ٹیکہ کاری مہا ابھیان میں ریاست کے باون اضلاع میں پندرہ لاکھ بیالیس ہزار چھ سو بتیس لوگوں نے ٹیکہ کاری مہم میں شرکت کر کے نہ صرف ٹیکہ لگوایا ، بلکہ ریاست میں کورونا کے خاتمہ کو لے کر حکومت کے ذریعہ چلائی جا رہی مہم کو اپنی صد فیصد حمایت کا بھی اعلان کیا ۔

  • Share this:
کورونا ٹیکہ کاری میں مدھیہ پردیش نے بنایا ریکارڈ ، 15 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو لگایا گیا ٹیکہ
کورونا ٹیکہ کاری میں مدھیہ پردیش نے بنایا ریکارڈ ، 15 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو لگایا گیا ٹیکہ

بھوپال : کورونا ٹیکہ کاری میں مدھیہ پردیش نے ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ کے ذریعہ ریاست میں کورونا ٹیکہ کاری مہا ابھیان کے لئے ریاست کے باون اضلاع میں سات ہزار مراکز پر دس لاکھ لوگوں کو ٹیکہ کاری کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ کورونا ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت اور انتظامیہ کی سطح پر بیداری مہم کے ساتھ سماجی تنظیموں کے ذریعہ بھی بیداری مہم چلائی گئی تھی ، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مدھیہ پردیش کورونا ٹیکہ کاری کی تاریخ میں ایک نئی عبارت رقم کردی ہے ۔


واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کو لیکر ریاست گیر سطح پر حکومت کی جانب سے خاص تیاریاں کی گئی تھیں ۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا ٹیکہ کاری مہا ابھیان میں ریاست کے باون اضلاع میں پندرہ لاکھ بیالیس ہزار چھ سو بتیس لوگوں نے ٹیکہ کاری مہم میں شرکت کر کے نہ صرف ٹیکہ لگوایا ، بلکہ ریاست میں کورونا کے خاتمہ کو لے کر حکومت کے ذریعہ چلائی جا رہی مہم کو اپنی صد فیصد حمایت کا بھی اعلان کیا ۔


مدھیہ پردیش میں کورونا ٹیکہ کاری مہم سے پہلے جہاں حکومت اور اپوزیشن کے بیچ سیاست جاری تھی وہیں کورونا ٹیکہ کاری مہا ابھیان کے دن کانگریس نے بھی کورونا کے خاتمہ کے لئے حکومت کی مہم کی تائید کی اور سابق سی ایم کمل ناتھ نے ٹویٹ کرکے حکومت کی مہم کی حمایت کی ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے بھی کانگریس کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے ۔


مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے کورونا ٹیکہ کاری مہا ابھیان مکمل ہونے کے بعد شام کو افسران اور وزیروں کے ساتھ میٹنگ کی اور مہم کی کامیابی پر شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ کہتے ہیں کہ کورونا ٹیکہ کاری میں مدھیہ پردیش نے تاریخ رقم کی ہے۔ کورونا ٹیکہ کاری کے لئے دس لاکھ کا ہدف رکھا گیا تھا ، لیکن سبھی کی محنت سے پندرہ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ٹیکہ لگوایا ہے ۔ اس کے اعداد وشمار پورٹل پر اپ ڈیٹ کیاجا چکا ہے ۔ ملک کا بیس فیصد ویکسینشین مدھیہ پردیش میں کیا گیا ہے ۔ ہمیں کورونا ٹیکہ کاری کے لئے مرکز سے پانچ لاکھ اور ڈوز ملیں گے ۔ ہماری مہم سے سبھی لوگ جڑ گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا آشیرواد ہمارے ساتھ ہے اور ان کی سرپرستی ہے کہ مدھیہ پردیش نے ایک تاریخ رقم کی ہے ۔ ہم نے تاریخ ضرور رقم کی ہے، لیکن ابھی یہ مہم ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ شروع ہوئی ہے ۔ کورونا کم ہوا ہے اور ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ۔ سبھی کے تعاون سے کورونا کو شکست دیں گے۔ کورونا ہارے گا اور زندگی خوشگوار ہوگی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 21, 2021 09:42 PM IST