ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بھوپال : دہشت گردی کے الزام میں زبیرمولانا سمیت 7 گرفتار، بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کرنے کا دعوی

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پولس نے دہشت گردی کے الزام میں زبیرمولانا اور اس کے چھ ساتھیوں کو ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کر نے کا دعوی کیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 22, 2018 07:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بھوپال : دہشت گردی کے الزام میں زبیرمولانا سمیت 7 گرفتار، بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کرنے کا دعوی
علامتی تصویر

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پولس نے دہشت گردی کے الزام میں زبیرمولانا اور اس کے چھ ساتھیوں کو ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کر نے کا دعوی کیا ۔ پولس سب-انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) دھرمیندر چودھری کے مطابق ملزمان کو کل رات خفیہ اطلاع پر بڑبئی جوڑ بائی پاس سے گرفتار کیا گیا ۔

نشاط پونہ تھانہ پولیس کو رات میں تقریبا ایک بجے اطلاع ملی، جس کی بنیاد پر علاقہ سے سات افراد کو پکڑ لیا گیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے چار طمنچے، 21 کارتوس، دو موٹرسائیکل، دھاردار ہتھیار، نصف درجن سے زیادہ موبائل فون اور 31 ہزار روپے نقد برآمد کرنے کا دعوی کیا ۔

مسٹر چودھری نے کہا کہ ملزم وہاں کسی واردات کو انجام دینے کے مقصد سے آئےتھے۔ لیکن بروقت اطلاع مل جانے کی وجہ سے وہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ گرفتار ملزمان میں زبیر مولانا کے علاوہ محمد وسیم، محمد دانش، سید امن، سلمان، محسن اور ارباز شامل ہیں۔ ان تمام کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ زبیر کے خلاف یہاں کے مختلف تھانہ علاقوں میں چار درجن مقدمات درج ہیں۔ وہ ضلع بدر بھی رہ چکا ہے۔ حال ہی میں اس نے لوگوں میں خوف پیدا کرنے کے مقصد سے كلول پارک میں ہوائی فائر نگ بھی کی تھی۔

First published: Apr 22, 2018 05:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading