ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : کورونا قہر میں ملازمت کے دوران جاں بحق ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کو ملے گی ہمدر دانہ تقرری

حکومت نے سرکاری اداروں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین ،کانٹریکٹ ملازمین ،یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین اور کلکٹریٹ شرح پر کام کرنے والے وہ ملازمین جن کی کورونا قہر میں ملازمت کے دوران موت ہوئی ہے ، ان کے اہل خانہ کو ہمدر درانہ تقرری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : کورونا قہر میں ملازمت کے دوران جاں بحق ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کو ملے گی ہمدر دانہ تقرری
مدھیہ پردیش : کورونا قہر میں ملازمت کے دوران جاں بحق ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کو ملے گی ہمدر دانہ تقرری

بھوپال : کورونا قہر میں مدھیہ پردیش کے مختلف شعبہ حیات میں ملازمت کے دوران جاں بحق ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کو شیوراج سنگھ حکومت نے بڑی سوغات دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی کی سوغات کا فائدہ کسی ایک شعبہ میں کام کرنے والے ملازمین کو نہیں ملے گا ، بلکہ ریاست کے کسی بھی شعبہ میں کورونا قہر میں ملازمت کے دوران جاں بحق ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کو ہمدر دانہ تقرری کا فائدہ ملے گا ۔ مدھیہ پردیش کی ملازمین تنظیموں نے وزیر اعلی کے فیصلہ کا جہاں خیر مقدم کیا ہے تو وہیں کانگریس نے اعلان کو اعلان تک محدود نہ رکھنے بلکہ اس پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


مدھیہ پردیش میں گزشتہ ایک سالوں میں مختلف شعبہ میں کام کرنے والے بہت سے ملازمین کی کورونا قہر میں موت ہوئی ہے۔ کورونا قہر میں ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کو ہمدر دانہ تقرری دینے کا مطالبہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملازمین تنظیمیں بھی کرتی رہی ہیں ، جس پر حکومت نے اب جاکر عمل کیا ہے ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ کہتے ہیں کہ کورونا قہر میں ملازمین کے سبھی طبقے نے اپنی خدمات انجام دینے میں نمایاں کردار ادا کیاہے ۔ ایسے میں سرکار ان کی فلاح کے لئے قدم اٹھانے سے پیچھے نہیں رہے گی ۔


حکومت نے سرکاری اداروں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین ،کانٹریکٹ ملازمین ،یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین اور کلکٹریٹ شرح پر کام کرنے والے وہ ملازمین جن کی کورونا قہر میں ملازمت کے دوران موت ہوئی ہے ، ان کے اہل خانہ کو ہمدر درانہ تقرری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی ایسے ملازمین کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے بطور امداد کے حکومت کی جانب سے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ملازمین کے ساتھ ہے ۔


وہیں منترالیہ کرمچاری سنگھ نے حکومت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے ۔ مدھیہ پردیش سرکاری کرمچاری سنگھ و منترالیہ کرمچاری سنگھ کے صدر سدھیر نائک کہتے ہیں کہ دیر سے ہی سہی ایک درست فیصلہ لیا گیا ہے ، اس سے ملازمین کے اہل خانہ کو کورونا قہر میں بڑی راحت ملے گی ۔ ہم حکومت کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

وہیں کانگریس ایم ایل اے کنال چودھری کہتے ہیں کہ کورونا قہر گزشتہ سال سے جاری ہے اور کانگریس بار بار یہ مانگتی کرتی رہی ہے کہ ایسے ملازمین جن کی کورونا قہر میں ملازمت کے دوران موت ہوئی ہے ، ان کے اہل خانہ کو ہمدر دانہ تقرری دی جائے ۔ حکومت نے اس فیصلہ کو لینے میں سال بھر سے زیادہ کا عرصہ لگا دیا ۔ اس عرصہ میں ملازمین کے اہل خانہ کس کرب سے گزرے ہیں ، ان کا حساب کون دے گا۔

کنال چودھری نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی کے اعلان پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس کی نگرانی کی جائے کہ اس پر کتنے شعبہ نے فوری عمل کیا ہے اور کتنوں نے اس معاملہ کو التوا میں رکھا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 17, 2021 11:05 PM IST