உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش : شیوراج حکومت نے دیوالی پر ملازمین کو تحفہ دینے کا کیا اعلان

    مدھیہ پردیش : شیوراج حکومت نے دیوالی پر ملازمین کو تحفہ دینے کا کیا اعلان

    مدھیہ پردیش : شیوراج حکومت نے دیوالی پر ملازمین کو تحفہ دینے کا کیا اعلان

    حکومت نے نہ صرف مہنگائی بھتہ میں آٹھ فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے بلکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کو بھی جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

    • Share this:
      بھوپال : مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو دیوالی کا تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ حکومت نے نہ صرف مہنگائی بھتہ میں آٹھ فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے بلکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کو بھی جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلی شیواج سنگھ نے نومبر دوہزار اکیس سے مہنگائی بھتہ اور انکریمنٹ کو جاری کرنے کا جہاں اعلان کیا ہے تو وہیں کانگریس نے اسے ملازمین کے ساتھ دھوکہ قرار دیا ہے ۔

      وزیر اعلی شیوراج سنگھ کہتے ہیں کہ کورونا قہر میں سرکاری ملازمین نے جو خدمات انجام دیں ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ۔ کووڈ کی دولہروں کے سبب ریوینو میں بڑی کمی آئی ۔ اس کا سبب یہ تھا کہ کووڈ کی دونوں لہروں میں تقریبا آٹھ ماہ تک تجاری ادارے اور صنعتیں بالکل بند سی ہوگئیں تھیں۔ ایک طرف خزانہ خالی ہو گیا تو وہیں دوسری جانب کووڈ کے علاج میں بڑا سرمایہ صرف کرنا پڑا ، اس لئے سرکار نے تنحواہوں میں اضافہ کے فیصلہ کو روک کر رکھا تھا اور مہنگائی بھتہ ہم نہیں بڑھا سکے تھے۔اب ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ریاست کے سبھی ملازمین کو بیس فیصد مہنگائی بھتہ دیا جائے گا ۔ یہ بڑھا ہوا مہنگائی بھتہ نومبر دوہزار اکیس میں جاری ہونے والی تنخواہ میں اکتوبر دوہزار اکیس  کی تنخواہ میں جڑکر ملے گا۔

      انہوں نے کہا کہ کورونا قہر میں ریاست کی مالی حالت خستہ ہونے کے سبب تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ بھی ہم نے ملتوی کررکھا تھا۔ اب ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تنخواہوں میں انکریمنٹ کی رقم  کو نومبر دوہزار اکیس میں ادا ہونے والی تنخواہ میں اکتوبر دوہزار اکیس کی تنخواہ میں جوڑکر کریں گے اور انکریمنٹ کا پچاس فیصد حصہ مارچ دوہزار بائیس میں ادا ہونے والی تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔

      منترالیہ کرمچاری سنگھ کے صدر سدھیر نائک کہتے ہیں کہ دیر سے ہی سہی سرکار نے قدم اٹھایا ہے ہم اس کا استقبال کرتے ہیں ۔ ہماری مانگ تو یہ ہے کہ سرکار انکریمنٹ کی رقم ایک ساتھ جاری کرے ۔

      وہیں مدھیہ پردیش کانگریس کے سکریٹری عبدالنفیس کہتے ہیں کہ سرکار نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور مہنگائی بھتہ دینے کا اعلان تو کردیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ حکومت اسے ادا کہاں سے کرے گی۔ کیونکہ مدھیہ پردیش حکومت سرکار کے سالانہ بجٹ سے زیادہ قرض لے چکی ہے ۔ مدھیہ پردیش حکومت کا کل سالانہ بجٹ دولاکھ اکتالیس ہزار کروڑ ہے ، جبکہ مدھیہ پردیش حکومت کا قرض دو لاکھ ترپن ہزار کروڑ ہو چکا ہے ۔اب جبکہ حکومت نے مہنگائی بھتہ اور ملازمین کو انکریمنٹ دینے کا اعلان کیا ہے تو اس کے لئے سرکار کو الگ سے بجٹ کی ضرورت ہوگی ۔

      ملازمین کی ناراضگی کو دور کرنے کے لئے حکومت نے دیوالی کا تحفہ دینے کا اعلان تو کردیا ہے لیکن اس کی ادائیگی سرکار کے لئے تیڑھی کھیر ثابت ہوگی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: