مدھیہ پردیش میں نام بدلنے کا سلسلہ جاری، اب نصراللہ گنج کا نام بدل کر کیا گیا بھیروندہ
وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے نصراللہ گنج کا نام بدل کر بھیروندہ کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے پر وزیر آعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر امت شاہ کا جہاں شکریہ ادا کیا ۔
Madhya Pradesh News: وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے نصراللہ گنج کا نام بدل کر بھیروندہ کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر امت شاہ کا جہاں شکریہ ادا کیا ۔
بھوپال : مدھیہ پردیش میں مسلم بادشاہوں اور نوابوں کے ذریعہ تعمیر کئے گئے تاریخی مقامات اور شہروں کا نام بدلنے کی سیاست رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ حکومت کے ذریعہ بھوپال کے آخری فرمانروا نواب حمید اللہ خان کے بڑے بھائی نصر اللہ خان کے نام سے قائم نصر اللہ گنج کا نام بدل کر بھیروندہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل اسلام نگر کا نام بدل کر جگدیش پور، ہوشنگ آباد کا نام بدل کر نرمدا پورم اور حبیب گنج اسٹیشن کا نام بدل کر گونڈ رانی کملا پتی کے نام سے کیا جاچکا ہے۔ نصراللہ گنج کا نام بدل کر بھیروندہ کئے جانے پر بی جے پی کے ذریعہ تقریب کا انعقاد کرکے گورو دیوس کے طور پر منایا گیا۔ گورو دیوس میں حود وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے شرکت کی اور نام بدلنے کو راشٹر گورو سے تعبیر کیا تو وہیں کانگریس نے حکومت کے عمل کو نفرت کی سیاست سے منسوب کیا ہے۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے نصراللہ گنج کا نام بدل کر بھیروندہ کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر امت شاہ کا جہاں شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا اور نام بدلنے سے ہماری قدیم تہذیب کی واپسی ہوئی ہے۔ اس موقعہ پر وزیر اعلی نے اسی کروڑ کے ترقیاتی پروجیکٹ کا بھیروندہ کے لئے اعلان بھی کیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی نے تین سو پچاس کروڑ کی لاگت سے نیشنل ہائی وے بنائے جانے کا بھی اعلان کیا ۔ یہ ہائی وے کھاتے گاؤں، بڑنگر اور اٹارسی کو بھی جوڑے گا۔اسی کے ساتھ وزیر اعلی نے امبر لیفٹ ایرگیشن اسکیم کابھی اعلان کیا جس سے بھیروندہ کےقریب بارہ گاؤں کو جوڑا جائے گا۔
وہیں نصر اللہ گنج کا نام بدل کر بھیروندہ کئے جانے پر مدھیہ پردیش کانگریس ترجمان بھوپیندر گپتا نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ بھوپیندر گپتا کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو یہ سب تبھی یاد آتا ہے جب انتخابات سر پر آتے ہیں۔ حکومت کو نام بدلنا ہے تو سبھی نام ایک ساتھ بدل دیئے جائیں لیکن حکومت میں بیٹھے لوگ نفرت کی سیاست کے لئے ایسا نہیں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں انگریزوں کی تعمیر کردہ عمارت اور ان کی نشانیوں میں غلامی نظر نہیں آتی ہے۔ عوام سب جانتے ہیں اور اسمبلی انتخابات میں عوام بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔