ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : ساگر سی ایم ایچ او اور جاود ایس ڈی ایم کو کیا گیا سسپنڈ

وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے کورونا وائرس کے معاملات میں اپنے سخت رخ سے پیغام دیدیا ہے کہ انہیں اس وبائی بیماری کے معاملہ میں کسی طرح کی لا پروائی منظور نہیں ہے۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : ساگر سی ایم ایچ او اور جاود ایس ڈی ایم کو کیا گیا سسپنڈ
مدھیہ پردیش : ساگر سی ایم ایچ او اور جاود ایس ڈی ایم کو کیا گیا سسپنڈ

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے معاملات بڑھتے ہی جا رہے ہیں ۔ ایم پی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار چار سو پچیس ہو گئی ہے۔ صوبہ میں کورونا وائرس سے ابتک جہاں تین سو نو لوگوں کی مو ت ہو چکی ہے ، وہیں کورونا وائرس کو شکست دیکر صوبہ میں چارہزاراکتالیس لوگ اسپتال سے صحتمند ہو کر اپنے گھر بھی جا چکے ہیں ۔ حکومت صوبہ سے کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے سبھی محاذ پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے ۔ وہیں صوبہ میں کچھ افسران ایسے بھی ہیں ، جو حکومت کے احکام کو سنجیدگی سے لینے کو تیار نہیں ہیں ۔


وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے کورونا وائرس کی تجزیاتی میٹنگ میں جب کورونا وائرس سے صوبہ میں ہوئی ایک موت کی اینالسس رپورٹ طلب کی ، تو ویڈیو کانفرنسنگ میں شریک افسران بغلیں جھانکنے لگے ۔




صوبہ میں کورونا وائرس کے معاملات میں اپڈیٹ رپورٹ مہیا نہ کرانے پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ نہ صرف سخت برہم ہوئے ، بلکہ انہوں نے ساگر سی ایم ایچ او ڈاکٹر ایم ایس ساگر اور جاود میں مریضوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے بڑھنے اور احتیاطی قدم اٹھانے میں لا پروائی برتنے پر ایس ڈی ایم دیپک چوہان کو فوری طور پر سسپنڈ کرنے کا حکم جاری کیا ۔

وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے کورونا وائرس کے معاملات میں اپنے سخت رخ سے پیغام دیدیا ہے کہ انہیں اس وبائی بیماری کے معاملہ میں کسی طرح کی لا پروائی منظور نہیں ہے۔ دو افسران کے سسپنڈ ہونے کے بعد دیگر اضَلاع میں افسران نے کورونا وائرس کو لے کر اپنی رپورٹ اپڈیٹ کرنے کا کام تیزی سے شروع کردیا ہے ۔
First published: May 28, 2020 09:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading