ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش میں ضلع اور پنچایت صدور کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

مدھیہ پردیش کے 26 اضلاع میں کورونا وائرس اپنی دستک دے چکا ہے ۔ ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر جہاں 1275 ہو چکی ہے وہیں ابتک اس وبائی بیماری سے 67 لوگوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش میں ضلع اور پنچایت صدور کی مدت میں توسیع کا فیصلہ
مدھیہ پردیش میں ضلع اور پنچایت صدور کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

مدھیہ پردیش حکومت نے صوبہ میں کورونا وائرس کے خطرات کو روکنے نیز عوامی بیداری کے لئے دیہی سطح پر کام کرنے کے لئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے ۔ ضلع اور پنچایت صدوروں کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ان میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مدھیہ پردیش کے 26 اضلاع میں کورونا وائرس اپنی دستک دے چکا ہے ۔ ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر جہاں 1275 ہو چکی ہے وہیں ابتک اس وبائی بیماری سے 67 لوگوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔ صوبائی حکومت نے جہاں کورونا وائرس کی بیماری کو روکنے کے لئے بہت سے احتیاطی قدم اٹھائے ہیں ۔ وہیں لاک ڈاؤن کے ساتھ بیس اپریل سے سرکاری دفاتر کو کھولنے کے ساتھ دیہی سطح پر مزدوروں کو کام دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


مدھیہ پردیش میں ضلع پنچایت اور گرام پنچایت کی مدت تو یوں ختم ہو چکی ہے ، لیکن کورونا لاک ڈاؤن کے سبب انتخابات کے عمل کو پورا نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ صلع اور گرام پنچایتوں کے نمائندہ وفد نے سی ایم شیوراج سنگھ سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں عوامی مفادات کے تحت ضلع اور پنچایت  صدوروں کی مدت میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ۔


مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے اپنا ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبائی بیماری کی روک تھام میں عوامی نمائندے سرکار اور عوام کے بیچ ایک برج کا کریں گے ۔ ایسے میں ان کی مدت ختم ہوتے ہوئے بھی اس میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تاکہ یہ عوامی نمائندے عوام کو بیدار کرنے کے ساتھ ضلع ، پنچایت اور دیہی سطح پر عوام کے لئے فلاح کا کر سکیں ۔ منریگا کا کام شروع ہونے جارہا ہے ، ایسے میں یہ ادارے بنیادی کردار ادا کریں گے۔

First published: Apr 17, 2020 09:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading