ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : شیوراج سرکار کا بڑا فیصلہ ، کورونا قہر میں صحافیوں کو دیا فرنٹ لائن ورکر کا درجہ

بھوپال منترالیہ میں منعقدہ کورونا جائزہ میٹنگ کے بعد وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے ریاست کے تسلیم شدہ صحافیوں کو کورونا قہر میں کام کرنے کیلئے فرنٹ لائن ورکر میں شامل کرنے کا اعلان کیا ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : شیوراج سرکار کا بڑا فیصلہ ، کورونا قہر میں صحافیوں کو دیا فرنٹ لائن ورکر کا درجہ
مدھیہ پردیش : شیوراج سرکار کا بڑا فیصلہ ، کورونا قہر میں صحافیوں کو دیا فرنٹ لائن ورکر کا درجہ

بھوپال : کورونا قہر میں بہت سے اداروں کے ساتھ صحافی بھی اپنی جان کی بازی لگا کر ہر طرح کی خبریں اپنے قاریین اور ناظرین کو پہنچاتے ہیں ، مگر یہ پہلا موقع ہے جب حکومت نے صحافیوں کے حق میں بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے تسلیم شدہ صحافیوں کو کورونا قہر میں کام کرنے کے لئے فرنٹ لائن ورکر کا درجہ دینے کا جہاں اعلان کیا ہے ، وہیں کانگریس نے حکومت کے فیصلہ کو غیر فطری بتاتے ہوئے سبھی صحافیوں کو اس میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔


بھوپال منترالیہ میں منعقدہ کورونا جائزہ میٹنگ کے بعد وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے ریاست کے تسلیم شدہ صحافیوں کو کورونا قہر میں کام کرنے کیلئے فرنٹ لائن ورکر میں شامل کرنے کا اعلان کیا ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ کہتے ہیں کہ ہمارے صحافی دوست اس کورونا قہر کے مشکل وقت میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنے فرائض کو پورا کر رہے ہیں ، اس لئے مدھیہ پردیش میں سبھی تسلیم شدہ صحافیوں کو  ہم نے فرنٹ لائن ورکر قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صحافیوں کا پورا خیال رکھا جائے گا اور حکومت ان کی ضرورتوں کی فکر کرے گی ۔


وہیں مدھیہ پردیش کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر پی سی شرما نے حکومت کے فیصلہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ پی سی شرما کہتے ہیں کہ کورونا قہر میں صرف تسلیم شدہ صحافی ہی اپنے فرائض کو انجام نہیں دے رہے ہیں ، بلکہ سبھی طرح کے صحافیوں کے ساتھ کیمرہ مین بھی کورونا کے قہر میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کام کر رہے ہیں ۔ حکومت کو اپنے دل کو وسیع کرتے ہوئے سبھی طرح کے صحافیوں، کیمرہ مین اور فوٹوگرافر کو اس میں شامل کرنا چاہئے ۔


انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک تسلیم شدہ صحافیوں کی بات ہے ، تو حکومت جنہیں تسلیم شدہ کہہ رہی ہے ، اس میں نصف سے زیادہ بی جے پی کے ورکر ایکریڈیشن کا کارڈ لیکر گھوم رہے ہیں ۔ تو کیا حکومت نے اپنے ورکر کو فائدہ پہنچانے کے لئے یہ اعلا ن کیا ہے ۔

 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 03, 2021 09:46 PM IST