ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

کورونا قہر کے درمیان بھی مدھیہ پردیش میں سیاست عروج پر ، کمل ناتھ حکومت کی کاکردگی کا احتساب کرنے کا کیا گیا فیصلہ

بھوپال منترالیہ میں گروپ آف منسٹرس کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ میٹنگ میں اتفاق رائے سے کمل ناتھ حکومت کے آخری چھ مہینے کا احتساب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایم پی وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کی صدارت میں گروپ آف منسٹرس کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

  • Share this:

مدھیہ پردیش میں ایک طرف جہاں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے تو وہیں دوسری جانب سیاست بھی اپنا ہنر دکھا رہی ہے ۔ شیوراج سنگھ سرکار نے کانگریس کو بیک فٹ پر رکھنے کے لئے  کمل ناتھ حکومت کی چھ ماہ کی کارکردگی کا احتساب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بھوپال منترالیہ میں گروپ آف منسٹرس کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ میٹنگ میں اتفاق رائے سے کمل ناتھ حکومت کے آخری چھ مہینے کا احتساب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایم پی وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کی صدارت میں گروپ آف منسٹرس کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

گروپ آف منسٹرس کے رکن و مدھیہ پردیش کے وزیر زراعت کمل پٹیل کا کہنا ہے کہ یوں تو کمل ناتھ حکومت کے پندرہ مہینے کی کارکردگی کا احتساب کیا جانا چاہئے ، لیکن گروپ آف منسٹرس نے کمل ناتھ حکومت کے آخری چھ مہینے کی کارکردگی کا احتساب کرنے فیصلہ کیا ہے۔ کمل ناتھ حکومت نے اپنے آخری چھ مہینے میں اقلیت میں ہونے اور گورنر کے منع کرنے کے بعد بھی نہ صرف غیر آئینی طریقے سے تقرریاں کی تھیں ، بلکہ آخری چھ مہینے میں جو بدعنوانیاں کی گئی ہیں ، اس سے مدھیہ پردیش کے عوام کی گاڑھی کمائی کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔

First published: May 15, 2020 09:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading