உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش : علم و ادب اور کھیل کے میدان میں نمایاں خدمات کیلئے چھ عظیم شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا

    مدھیہ پردیش : علم و ادب اور کھیل کے میدان میں نمایاں خدمات کیلئے چھ عظیم شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا

    مدھیہ پردیش : علم و ادب اور کھیل کے میدان میں نمایاں خدمات کیلئے چھ عظیم شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا

    ہم ایک ہیں تنظیم کے زیر اہتمام بھوپال میں منعقدہ اعزاز تقریب میں ایسی چھ عظیم شخصیات کو اعزازسے سرفراز کیا گیا ، جنہوں نے تعلیم، صحافت، شاعری، کھیل اور فلم و ڈرامہ کے میدان میں چالیس سے پچاس سال کے بیچ اپنی گرانقدر خدمات سے بھوپال کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    بھوپال : علم و ادب ، کھیل ، صحافت اور فلم کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے لئے بھوپال کی چھ معزز شخصیات کو بھوپال میں اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ ہم ایک ہیں تنظیم کے زیر اہتمام بھوپال میں منعقدہ اعزاز تقریب میں ایسی چھ عظیم شخصیات کو اعزازسے سرفراز کیا گیا ، جنہوں نے تعلیم، صحافت، شاعری، کھیل اور فلم و ڈرامہ کے میدان میں چالیس سے پچاس سال کے بیچ اپنی گرانقدر خدمات سے بھوپال کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ پروفیسر شکور خان کو معاشیات ، راجیو ورما کو فلم و ڈرامہ، انعام الرحمن کو ہاکی ، عارف عزیز کو صحافت ، منطر بھوپالی اور ظفر صہبائی کو شاعری کے میدان میں عظیم خدمات کے لئے شان بھوپال فخر ہندوستان اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

    اعزاز تقریب کے مہمان خصوصی سابق سی ایم دگ وجے سنگھ، مہمان اعزازی بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود، اسپیشل گیسٹ سینئر بی جے پی لیڈر آلوک سنجر تھے۔ پروگرام کی صدارت کے فرائض ممتاز سماجی کارکن سعید اللہ خان نے انجام دئے۔ مہمان خصوصی دگ وجے سنگھ نے اعزاز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقینا یہ بھوپال کے لئے فخر کا مقام ہے کہ جن لوگوں نے اپنی خدمات سے بھوپال کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے ، ان کااعزاز اپنی سرزمین پر کیا جاتا ہے ۔ اور ایسے لوگ جو سماج کےلئے مارگ درشی ہیں ان کی خدمات کو منطر عام پر لانا اور نئی نسل کے بیچ انہیں پیش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ بھوپال جو ہاکی نرسری کے لئے مشہور تھا اس کی ہاکی کو بچانے کے لئے ہمیں کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔

    پروگرام کے مہمان ذی وقار بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے اعزاز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر جب بھی معاشیات کی بات ہوتی ہے تو منموہن سنگھ کا نام لیا جاتا ہے ، لیکن منموہن سنگھ نے اپنی کتاب میں معاشیات کے لئے جن کے حوالوں کو نمایاں طور پر کوڈ کیا ہے وہ پروفیسر شکور خان ہیں اور آج یہاں پر ہم ایک ہیں تنظیم نے ان کا اور دوسرے لوگوں جو اعزاز کیا ہے ، اس سے سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ یہ لوگ بھوپال کی شان اور فخر ہندوستان ہیں ، جن پر ہمیں ناز ہے۔

    پروگرام اسپیشل گیسٹ کی حیثیت سے شریک سابق رکن پارلیمنٹ اور ایم پی بی جے پی کے سینئر لیڈر آلوک سنجر نے اعزاز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھوپال تعلیم، ادب، زبان، فلم ، صحافت ، شاعری گویا کوئی ایسا میدان نہیں ہے جس میں بھوپال نے اپنی خدمات کے انمٹ نقوش مرتب نہیں کئے ہوئے ہیں ۔ بھوپال گنگا جمنی تہذیب کا شہر ہے اور آج ہم ایک ہیں تنظیم کے لوگوں نے جو کارنامہ انجام دیا ہے اسی میں ہندوستان کے درشن ہوتے ہیں ۔

    پروگرام کے دوسرے حصہ میں مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرہ میں انجم رہبر، منظر بھوپالی، اقبال اشہر، خوشبو شرما، ظفر صہبالی ، ضیا فاروقی، وجے تیواری نے اپنے بہترین کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔ اس موقع پر ہم ایک ہیں تنظیم نے اپنے اعزازی سلسلہ کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔ پروگرام کی اگلی کڑی میں تعلیم، ادب، صحافت ، کھیل کے میدان میں نمایاں کارنامہ انجام دینے والے نوجوانوں کو سال کے آخر میں اعزاز کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ پروگرام میں ہم ایک ہیں تنظیم کا سووینئر بھی جاری کیا گیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: