உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش : ائمہ وموذنین کو خودکفیل بنانے کے لئے ہنر سے کیا جائے گا آراستہ ، ریاستی جمعیت علما نے تیار کیا خاکہ

    مدھیہ پردیش : ائمہ وموذنین کو خودکفیل بنانے کے لئے ہنر سے کیا جائے گا آراستہ ، ریاستی جمعیت علما نے تیار کیا خاکہ

    مدھیہ پردیش : ائمہ وموذنین کو خودکفیل بنانے کے لئے ہنر سے کیا جائے گا آراستہ ، ریاستی جمعیت علما نے تیار کیا خاکہ

    جمعیت علما مدھیہ پردیش کے ترجمان حاجی محمد عمران کہتے ہیں کہ ائمہ وموذنین کو خود کفیل بنانے کو لے کر ریاست گیر سطح پر مہم چلانے کا پروگرام تو لمبے عرصے سے زیر غور تھا ، مگر اللہ کا شکرہے کہ اب پروگرام کے نفاذ کا وقت آگیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    بھوپال : ائمہ موذنین کی خستہ حالی کی باتیں تو بہت ہوتی ہیں ، مگر ائمہ وموذنین کو خودکفیل بنانے کو لے کر مدھیہ پردیش جمعیت علما نے پہلی بار خاکہ تیار کیا ہے ۔ مساجد کے ائمہ وموذنین مذہبی فریضہ کو بحسن و خوبی انجام دینے کے ساتھ خودکفیل زندگی گزار سکیں ، اس کو لے کر راجدھانی بھوپال میں جمعیت علما کے ذمہ داران کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ میٹنگ میں ریاست کے ائمہ وموذنین کو خودکفیل بنانے کو لے کر ریاست گیر سطح پر مختلف پروگرام کے ذریعہ انہیں ہنر سے آراستہ کرنے اور روزگار کے لئے مالی سہولیات دینے پر بھی غور کیا گیا ۔

    جمعیت علما مدھیہ پردیش کے ترجمان حاجی محمد عمران کہتے ہیں کہ ائمہ وموذنین کو خود کفیل بنانے کو لے کر ریاست گیر سطح پر مہم چلانے کا پروگرام تو لمبے عرصے سے زیر غور تھا ، مگر اللہ کا شکرہے کہ اب پروگرام کے نفاذ کا وقت آگیا ہے ۔ ائمہ وموذنین کو خود کفیل بنانے کو لے کر راجدھانی بھوپال سے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا ۔ راجدھانی بھوپال میں ابتدائی طور پر چار مراکز قائم کئے جائیں گے ، جس میں ائمہ وموذنین کو ہنر سے آراستہ کرنے کی تربیت دی جائے گی ۔ تاکہ وہ ہنر سیکھ کر مساجد کے ہجرے میں جہاں پر وہ رہتے ہیں ، اپنی کفالت کے لئے کام شروع کر سکیں ۔

    انہوں نےکہا کہ ہنر سے آراستہ کرنے میں ائمہ وموذنین کو موبائل ریپیرنگ ، ڈی ٹی پی آپریٹنگ ، کمپوٹرہارڈویئر کی تربیت ، اردو ، ہندی انگریزی میں کمپیوٹر ٹائپنگ وغیرہ کا ہنرسکھایا جائے گا ۔ پروجیکٹ مدھیہ پردیش جمعیت علما کے ساتھ مرکزی جمعیت علما کو بھی بھیجا گیا ہے اور ان شااللہ  بہت جلد اس پر عملی طور پر نفاذ شروع کردیا جائے گا ۔

    جمعیت علما بھوپال کے ضلع صدر حافظ اسمعیل بیگ کہتے ہیں کہ ائمہ وموذنین  دینی تعلیم کے عالم ہوتے ہیں ۔ انہیں ہنر سے آراستہ کرنے کو جو خاکہ تیار کیا گیا ہے ، وہ وقت کی ضرورت ہے ۔ بھوپال سے پائلٹ پروجیکٹ کا آغٓا زہوگا اور بھوپال کے تجربات کے بعد اسے مدھیہ پردیش کی سطح پر نافذ کیا جائے گا ۔ ائمہ وموذنین ہنر سے آراستہ ہوں گے تو وہ مذہبی فریضہ کو انجام دینے کے ساتھ اپنی اور اپنے گھر کی کفالت بھی ان شااللہ بہتر ڈھنگ سے کر سکیں گے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: