உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    MP News: بھوپال حمیدیہ کالج میں اردو سیٹس بڑھانے کے مطالبہ کو لے کر طلبہ نے شروع کی تحریک

    MP News: بھوپال حمیدیہ کالج میں اردو سیٹس بڑھانے کے مطالبہ کو لے کر طلبہ  نے شروع کی تحریک

    MP News: بھوپال حمیدیہ کالج میں اردو سیٹس بڑھانے کے مطالبہ کو لے کر طلبہ نے شروع کی تحریک

    Bhopal News : راجدھانی بھوپال کے سب سے قدیم حمیدیہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں جہاں کورونا قہر سے قبل ایم اے اردو میں پچاس سیٹوں پر طلبہ کا داخلہ ہوتا تھا وہیں کورونا قہر کے بعد کالج انتظامیہ کے ذریعہ ایم اے اردو میں داخلہ کی سیٹوں کو کم کرکے دس کردیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal | Indore | Jabalpur
    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش میں حکومت کے ذریعہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کی باتیں زور و شور سے ضرور کی جاتی ہیں، لیکن عملی طور پر اس کا فقدان نظر آتا ہے ۔ راجدھانی بھوپال کے سب سے قدیم حمیدیہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں جہاں کورونا قہر سے قبل ایم اے اردو میں پچاس سیٹوں پر طلبہ کا داخلہ ہوتا تھا وہیں کورونا قہر کے بعد کالج انتظامیہ کے ذریعہ ایم اے اردو میں داخلہ کی سیٹوں کو کم کرکے دس کردیا گیا۔ مسلسل کم کی جانے والی اردو سیٹوں کے معاملہ کو لیکر بزم ضیا کے ذریعہ تحریک شروع کی گئی اور بزم ضیا کے ذمہ داران کی قیادت میں طلبہ کے وفد نے محکمہ تعلیم کے کمشنر دیپک سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں طلبہ کی مشکلات اور اردو طلبہ کی خواہش کو لیکر میمورنڈم پیش کیا۔ طلبہ سے ملاقات کے بعد محکمہ تعلیم کے کمشنر سے حمیدیہ کالج کے ایم اے میں داخلہ سیٹ میں اضافہ کرنے کا یقین دلایا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کشمیر سے متعلق میٹنگ میں امت شاہ کی ہدایت، کہا: UAPA کے تحت درج کیسوں کی جانچ تیز ہو


    بزم ضیا کے صدر فرمان ضیائی نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اردو پڑھنا چاہتے ہیں، لیکن کالج انتظامیہ کے ذریعہ محکمہ تعلیم کو گمراہ کیا جا رہا تھا۔ جس حمیدیہ کالج میں کورونا قہر سے قبل ہر سال ایم اے اردو میں پچاس طلبہ کا داخلہ ہوتا تھا وہاں پر کالج انتظامیہ کی تنگ نظری کے سبب  داخلہ سیٹ کو کم کرکے پہلے چالیس اب اسے دس تک محدود کردیا گیا ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: ٹیرر فنڈنگ معاملہ میں IGI ایئرپورٹ سے ایک شخص گرفتار، دبئی سے کیا گیا تھا ڈیپورٹ


    انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ محکمہ تعلیم کے کمشنر دیپک سنگھ نے ہماری بات کو سنجیدگی سے سنا اور سیٹوں میں اضافہ کر کے دس کی جگہ تیس کرنے کا یقین دلایا ہے ۔ ہماری یہ تحریک جاری رہے گی اور ہم چاہیں گے حمیدیہ کالج شعبہ اردو کے ایم اے میں جس طرح سے پہلے پچاس داخلہ ہوتے تھے اسی طرح سے آگے بھی ہوں۔

    وہیں محکمہ تعلیم کے کمشنر دیپک سنگھ سے جب نیوز18 اردو نے فون پر بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ایم اے اردو میں داخلہ کو لیکر طلبا کے ساتھ اردو سوسائٹی کے کچھ لوگ آئے تھے ، انہوں نے میمورنڈم پیش کیا ہے ۔ طلبا کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے مناسب قدم اٹھایا جائے گا ۔ جب اردو زبان کے پڑھنے والے موجود ہیں تو ہمیں سیٹ بڑھانے میں خوشی ہوگی۔ ہم نے کالج سے اس کا اسٹیٹس منگوایا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: