ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے تبلیغی جماعت سے وابستہ کے اراکین کی ضمانت عرضی خارج

جماعت کے اراکین میں بہار کے سمتی پور اور بیرون ممالک میں ازبکستان ، قزاکستان اور کرغستان سے تعلق رکھتے ہیں ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے تبلیغی جماعت سے وابستہ کے اراکین کی ضمانت عرضی خارج
مدھیہ پردیش : لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے تبلیغی جماعت سے وابستہ کے اراکین کی ضمانت عرضی خارج

کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے معاملے میں بھوپال میں گرفتار کئے گئے تبلیغی جماعت کے اراکین کی ضمانت عرضی کو عدالت نے جارج کردیا ہے۔ بھوپال ضلع عدالت میں جج اجے سریواستو نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ معاملہ کی سماعت کی اور ضمانت عرضی کو مستر د کردیا۔


واضح رہے کہ بھوپال کے منگلوارہ ، پپلانی ، عیش باغ اور تھانہ تلیا  سے کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے معاملہ میں مقامی پولیس نے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے انہتر لوگوں کو گرفتار کیاتھا ۔ پہلے تبلیغی جماعت کے اراکین کو کوارنٹائن میں رکھا گیا اور جب ان کی کوارنٹائن کی مدت پوری ہوئی ، تو انہیں عدالت کے حکم سے تین روز قبل جیل بھیج دیا گیا تھا۔




تبلیغی جماعت کے اراکین کے خلاف دفعہ 269 ، 188 ، 270  اور 51 نیشنل ڈیزاسٹر ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔غیر ملکی جماعت کے اراکین کے خلاف غیر ملکی عنوان ایکٹ 1946 کی دفعہ تیرہ اور چودہ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور ان کے پاسپورٹ بھی ضبط کر لئے گئے ہیں ۔ ضلع عدالت سے ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد یہ لوگ ہائی کورٹ سے رجوع کر سکیں گے۔

جماعت کے اراکین میں ہندستان سے بہار سمتی پور اور بیرون ممالک میں ازبکستان ، قزاکستان اور کرغستان سے تعلق رکھتے ہیں ۔
First published: May 19, 2020 12:21 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading