உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش : اقلیتی طلبہ کے لئے بھوپال میں ٹیلنٹ سرچ امتحان کا ہوگا انعقاد

    مدھیہ پردیش : اقلیتی طلبہ کے لئے بھوپال میں ٹیلنٹ سرچ امتحان کا ہوگا انعقاد

    مدھیہ پردیش : اقلیتی طلبہ کے لئے بھوپال میں ٹیلنٹ سرچ امتحان کا ہوگا انعقاد

    Bhopal News: اقلیتی طلبہ کی تعداد کو مقابلہ جاتی امتحانات میں بڑھانے اور مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے اقلیتی طلبہ کو مواقع فراہم کرنے کی غرض سے مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی نے ٹیلنٹ سرچ امتحان کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal | Indore
    • Share this:
    بھوپال : اکیسویں صدی میں ہر چیز مقابلہ سے وابستہ ہے۔ مقابلہ کے اس دور میں اسی کو کامیابی ملتی ہے، جو لوگ ٹائم مینجمنٹ کے ساتھ پوری توجہ سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اقلیتی طلبہ کی تعداد کو مقابلہ جاتی امتحانات میں بڑھانے اور مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے اقلیتی طلبہ کو مواقع فراہم کرنے کی غرض سے مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی نے ٹیلنٹ سرچ امتحان کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیلنٹ سرچ امتحان کے ذریعہ نہ صرف صلاحیتوں کی نشاندہی کی جائے گی بلکہ اس کے کامیاب طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے ساتھ انہیں پچاس ہزار روپے تک کے انعام بھی دئے جائیں گے۔

    نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن نے بتایا کہ مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی میکپس کے ذریعہ پچھلے کئی سالوں سے طلبہ میں مقابلہ جاتی امتحانات کی اسپرٹ پیدا کرنے کی غرض سے ایک ٹیلنٹ سرچ امتحان کا انعقاد کرتا ہے، جس میں نویں اور گیارہویں کلاس کے وہ بچے جو سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں وہ اس ٹیلنٹ سرچ امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں۔

     

    یہ بھی پڑھئے: افغانستان : کابل میں وزارت کے پاس مسجد میں دھماکہ، تین افراد کی موت، 25 زخمی


    یہ بھی پڑھئے: سیاست سے دور رہے گی پاکستانی فوج؟ آرمی چیف جنرل باجوا نے عوام سے کیا یہ بڑا وعدہ


    اس کے پیچھے مقصد یہ ہے کہ اقلیتی طلبہ کی تعداد کو مقابلہ جاتی امتحان میں بڑھایا جا سکے ۔ کیونکہ عام طور پر ہم نے دیکھا ہے کہ ملک میں جتنے بھی مقابلہ جاتی امتحانات ہوتے ہیں اس میں شرکت کرنے والے مسلم بچوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے ۔ ظاہر سی بات ہے کہ پھر سیلکشن بھی اسی اعتبار سے ہوتا ہے ۔ تو ہم یہ کوشش کر رہے کہ طلبہ میں کم عمری سے ہی مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کرنے کی اسپرٹ پیدا کریں کہ وہ مقابلہ جاتی امتحانات سے گھبرائیں نہیں بلکہ پوری تیاری کے ساتھ اس میں شرکت کریں اور کامیابی حاصل کریں ۔

    ڈاکٹر ظفر حسن نے بتایا کہ یہاں میں یہ بھی بتادوں کہ اس ٹیلنٹ سرچ امتحان میں جو طلبہ شرکت کرتے ہیں اس میں کامیاب  طلبا کو ہم پچاس ہزار روپے تک کے نقد انعام سے انہیں نوازتے ہیں اور ایک بڑا فنکشن کرتے ہیں ۔ تاکہ طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ نو اکتوبر کوصبح دس بجے بھوپال میں ٹیلنٹ سرچ امتحان کا ہوگا، ابھی تک جو رجسٹریشن ہوئے ہیں تو وہ ہماری امید سے بہت کم ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: