உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shocking: خاتون نے تین معصوم بیٹیوں کے ساتھ اٹھایا ایسا خوفناک قدم، اہل خانہ کو ملی جانکاری تو اڑ گئے ہوش

    Shocking: خاتون نے تین معصوم بیٹیوں کے ساتھ اٹھایا ایسا خوفناک قدم، اہل خانہ کو ملی جانکاری تو اڑ گئے ہوش

    Shocking: خاتون نے تین معصوم بیٹیوں کے ساتھ اٹھایا ایسا خوفناک قدم، اہل خانہ کو ملی جانکاری تو اڑ گئے ہوش

    Madhya Pradesh Crime News: مدھیہ پردیش کے ضلع ٹیکم گڑھ میں ایک خاتون نے اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ کنویں میں کود کر خودکشی کر لی۔ خودکشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

    • Share this:
      ٹیکم گڑھ : مدھیہ پردیش کے ضلع ٹیکم گڑھ میں ایک خاتون نے اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ کنویں میں کود کر خودکشی کر لی۔ خودکشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ 29 جون کو ٹیکم گڑھ ضلع کے موہارا گاؤں میں پیش آیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہاں رہنے والے کاشی رام کشواہا کی بیوی رام دیوی نے اپنی 5 سالہ بیٹی اوما ، 3 سالہ بیٹی انورادھا اور 8 ماہ کی بیٹی بیدھی کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ صبح جب گاؤں کے لوگوں نے کنویں میں چاروں کی لاشیں دیکھیں تو سب سے پہلے کاشی رام کو اطلاع دی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان نے مذہبی آزادی کے معاملہ پر امریکہ رپورٹ کو کیا خارج، کہی یہ بڑی بات


      جیسے ہی کاشی رام نے اپنی بیوی اور بیٹیوں کی لاشوں کو پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا تو اس کی آنکھیں چھلک پڑیں ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام لاشوں کو کنویں سے باہر نکالا اور پھر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ۔ جانکاری کے مطابق کاشی رام کا اپنے بڑے بھائی اور والد کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ اس کی شکایت کرنے کے لئے کاشی رام اپنے والد کے ساتھ جتارا تھانے گیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: معشوقہ کو بیچ سڑک گود میں اٹھا کر ڈانس کر رہا تھا شخص، اچانک اتر گئے سارے کپڑے اور۔۔۔


      رات دیر گئے جب وہ گھر واپس آیا تو اس کی بیوی اور تینوں بیٹیاں غائب تھیں۔ کاشی رام پوری رات اپنی بیوی اور بیٹیوں کو تلاش کرتا رہا۔ اگلی صبح جب گاؤں والوں نے کاشی رام کی بیوی اور تین بیٹیوں کی لاشیں دیکھیں تو وہ دنگ رہ گئے۔ اس کے بعد کاشی رام کو اس کی اطلاع دی گئی ۔

      معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ کیس درج کرنے کے بعد جانچ کی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کاشی رام کا اپنے بھائی اور والد کے ساتھ پیسوں کو لے کر تنازع چل رہا تھا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ مالی تنگی کی وجہ سے بیوی کو تین بیٹیوں کی فکر رہتی تھی۔ شاید اسی لئے خاتون نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ تاہم معاملہ کی جانچ جاری ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: