خاتون نے فرضی پولیس ۔ جرنلسٹ بن کر کیا Sex Racket کا پردہ فاش، فرضی ریڈ میں 5 لاکھ مانگے
خاتون نے فرضی پولیس ۔ جرنلسٹ بن کر کیا Sex Racket کا پردہ فاش، فرضی ریڈ میں 5 لاکھ مانگے ۔ علامتی تصویر ۔
Woman Busted Sex Racket : مدھیہ پردیش میں اجین کے سبھاش نگر میں فرضی پولیس کے ذریعہ اصلی سیکس ریکیٹ پکڑے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ، جس کو دیکھ کر سبھی حیران ہیں ، کیونکہ ایک کریمنل گینگ نے دوسرے کریمنلس کا پردہ فاش کیا ہے ۔
اجین : مدھیہ پردیش میں اجین کے سبھاش نگر میں فرضی پولیس کے ذریعہ اصلی سیکس ریکیٹ پکڑے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ، جس کو دیکھ کر سبھی حیران ہیں ، کیونکہ ایک کریمنل گینگ نے دوسرے کریمنلس کا پردہ فاش کیا ہے ۔ یہ واقعہ 23 فروری کو پیش آیا ۔ سبھاش نگر کے ایک کرایہ کے مکان میں کچھ لڑکے اور لڑکیاں ٹھہرے ہوئے تھے ، اتنے میں وہاں ایک خاتون اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ دبش دینے کیلئے پہنچ گئی ۔ یہ گروہ خود کو پولیس اور جرنلسٹ بتا رہا تھا اور گھر میں داخل ہوتے ہی ویڈیو ریکارڈنگ شروع کردی گئی ۔
جیسے جیسے وہ گھر کے ایک ایک کمرے میں جانے لگے تو وہاں کچھ لوگ قابل اعتراض حالت میں پائے گئے ۔ خاتون نے خود کو پولیس اہلکار بتاکر کیس دبانے کے نام پر پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ۔ سیکس ریکیٹ چلانے کا الزام لگاتے ہوئے لوگوں کو دھمکی دی ۔ ایک خاتون کو تھپڑ مار کر اس کا منگل سوتر چھین لیا ۔
جب اس واقعہ کا ویڈیو سامنے آیا تب پولیس نے معاملہ درج کیا ۔ پولیس ملزمین کی تلاش کررہی ہے ۔ حالانکہ کے مکان میں غلط کام ہونے کی بھی بات سامنے آئی ہے ۔ ویڈیو میں لڑکے اور لڑکیاں قابل اعتراض حالت میں نظر آرہے ہیں ۔
جس مکان میں نقلی پولیس نے دبش دی ، اس کے ویڈیو میں الگ الگ کمروں میں لڑکے اور لڑکیاں قابل اعتراض حالت میں دکھائی دے رہے ہیں ۔ ایک نوجوان اور ایک لڑکی بھاگتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں ۔ ٹی آئی ترون کوریل نے بتایا کہ چاروں ملزمین نے پولیس اور جرنلسٹ بن کر واردات کو انجام دیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ مکان مالک کی پریا نام کی سہیلی نے چاروں کو فون کرکے بلایا تھا ۔ چاروں کو تلاش رہے ہیں ۔ ان کے گرفتار ہونے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ پولیس اور جرنلسٹ کون بنا تھا ۔ ان سے پوچھ گچھ کے بعد پریہ بھی ملزم بن سکتی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔