ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : علما کی ماہ رمضان میں زکوۃ کی رقم سے کورونا مریضوں کا علاج کرنے کی اپیل

بھوپال مساجد کمیٹی میں سوشل ڈسٹنس کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں مساجد کمیٹی ،دارالقضا اور دارالافتاء کے علمائے دین نے شرکت کی اور کورونا قہرمیں موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد صاحب نصاب سے زکوۃ نکالنے ، صدقہ و فطرہ نکالنے کے ساتھ مالداروں سے بیماروں کا علاج کرنے ، پڑوسیوں کی خبر گیری کرنے اور اسپتالوں میں جاکر ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : علما کی ماہ رمضان میں زکوۃ کی رقم سے کورونا مریضوں کا علاج کرنے کی اپیل
مدھیہ پردیش : علما کی ماہ رمضان میں زکوۃ کی رقم سے کورونا مریضوں کا علاج کرنے کی اپیل

بھوپال : مدھیہ پردیش میں کورونا کا قہر عذاب جاں بنا ہوا ہے ۔ علمائے دین نے کورونا قہر میں سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کر کے زکوۃ کی رقم سے بیماروں کا علاج کرنے ، پڑوسیوں کا خیال کرنے اور اسپتالوں میں جاکر ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی بڑی اپیل کی ہے ۔ بھوپال مساجد کمیٹی میں سوشل ڈسٹنس کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں مساجد کمیٹی ،دارالقضا اور دارالافتاء کے علمائے دین نے شرکت کی اور کورونا قہرمیں موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد صاحب نصاب سے زکوۃ نکالنے ، صدقہ و فطرہ نکالنے کے ساتھ مالداروں سے بیماروں کا علاج کرنے ، پڑوسیوں کی خبر گیری کرنے اور اسپتالوں میں جاکر ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔


بھوپال قاضی سید مشتاق علی ندوی کہتے ہیں کہ ماہ رمضان کے ساتھ لاک ڈاؤن بھی جاری ہے ۔ اس لئے تمام ہی مالداروں سے صاحب نصاب سے اس بات کی اپیل ہے کہ اپنے پڑوسیوں کی ضرورت کا خیال رکھیئے ۔ خاص طور پر اس بات کو کہنا ہے کہ اس وقت اسپتالوں کے اندر کورونا کے مریضوں اور دوسرے امراض میں مبتلا لوگوں کی بہت بھیڑ لگی  ہوئی ہے ۔ کوئی اسپتال خالی نہیں ہے ۔ ایسے میں تمام صاحب حیثیت لوگوں سے اپیل ہے کہ اسپتالوں کے اندر جائیئے اور وہاں پر جو بھی ضرورتمند ہے اس کی تمام ضروریات کا پورا پورا خیال کیجئے ۔ کیونکہ ماہ رمضان عبادتوں کا مہینہ تو ہے ہی ساتھ ہی اس مہینہ کو غم خواری کا بھی مہینہ کہا گیا ہے۔


آپ صل اللہ علیہ وسلم کا یہ نمونہ تھا کہ اس مہینے کے اندرآپ تیز ہوا سے زیادہ لوگوں کی مدد کیا کرتے تھے ۔ ساتھ  ہی تمام ایمان والوں سے اپیل کی کہ اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے توبہ استغفار کریں ۔ اللہ سے معافی مانگیں کہ اللہ ہماری خطاؤں کو معاف فرما دے اور اس وبائی بیماری کو ہمارے شہر سے ، ہمارے صوبہ سے اور ہمارے ملک سے اور عالمی انسانیت سے دور فرما دے ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 19, 2021 11:06 PM IST