مدھیہ پردیش اردو اکادمی نے سال 2021-22 کے ایوارڈ کا کیا اعلان، جانئے کن کن کو ملا

مدھیہ پردیش اردو اکادمی نے سال 2021-22  کے ایوارڈ کا کیا اعلان، جانئے کن کن کو ملا

مدھیہ پردیش اردو اکادمی نے سال 2021-22 کے ایوارڈ کا کیا اعلان، جانئے کن کن کو ملا

Madhya Pradesh Urdu Academy Award: مدھیہ پردیش اردو اکادمی سنسکرتی پریشد ، محکمہ ثقافت نے اردو تخلیق کاروں کی تصانیف پر اعزازات کا اعلان کردیا ہے۔ اکادمی کے ذریعہ سال دو ہزار اکیس اور سال دوہزار بائیس کے اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bhopal | Madhya Pradesh
  • Share this:
بھوپال : مدھیہ پردیش اردو اکادمی سنسکرتی پریشد ، محکمہ ثقافت نے اردو تخلیق کاروں کی تصانیف پر اعزازات کا اعلان کردیا ہے۔ اکادمی کے ذریعہ سال دو ہزار اکیس اور سال دوہزار بائیس کے اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔سال دوہزار اکیس اور بائیس میں شائع شدہ کتابوں پر اکادمی کے ذریعہ تشکیل کی گئی کمیٹی کے ذریعہ چھ کل ہند اور بارہ صوبائی اعزاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ کل ہند اعزاز کے لئے اکاون ہزار روپیہ اور صوبائی اعزاز کے لئے اکیس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔اکادمی کے ذریعہ اس ماہ کے آخر میں یا جون کے پہلے ہفتے میں ایوارڈ تقریب کے انعقاد کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اکادمی کے ذریعہ کل ہند اعزازات میں میرتقی میر اعزاز،ڈاکٹر شفیع ہدایت قریشی ، دتیہ کو ’انبساط فکر‘ پر ، حکیم قمرالحسن اعزاز، عارف عزیز ، بھوپال کو ’زاویۂ نگاہ ‘ پر ،  حامد سعید خاں اعزاز رخشندہ روحی مہدی کو ’مانسون اسٹور‘ پر ،  شاداں اندوری اعزاز، بدر واسطی بھوپال کو ’ناچ گان ‘ پر ، جوہر قریشی اعزاز ، رینو بہل ، دلی کو ’جہان آرزو‘ پر ، ابراہیم یوسف اعزاز، ڈاکٹر رضوان الحق ، دلی کو ’خودکشی نامہ‘ پردیا جائے گا ۔

صوبائی اعزازات میں اکادمی کے ذریعہ سراج میر خاں سحر اعزاز ، شعور آشنا ، برہانپور کو ’ انتظار اور کب تک ‘ پر ، باسط بھوپالی اعزاز ڈاکٹر محمد اعظم، بھوپال کو ’درد کا چاند بجھ گیا‘ پر ،  محمد علی تاج اعزاز  اشوک مزاج بدر ، ساگر کو ’میں اکائی ہوں ، میں سماج بھی‘ پر ، نواب صدیق حسن خان اعزاز رشید انجم بھوپال کو ’آواز کی دنیا کا دوست امین سیانی ‘ پر ،  شعری بھوپالی اعزاز رفیق ریوانی ، ریوا کو ’کچھ شعر کچھ قطعات کچھ غزلیں‘ پر ، کیف بھوپالی اعزاز رشدیٰ جمیل بھوپال کو، شمبھو دیال سخن اعزاز مہیندر اگروال ، شیوپوری کو ’رو بہ رو ‘ پر، شفا گوالیاری اعزاز ڈاکٹر واصف یار برہانپور کو ’مٹی ڈال پر‘ ، جاں نثار اختر اعزاز پروفیسر آفاق حسین صدیقی بھوپال کو ’ اردو شاعری میں شخصی مرثیے ‘ پر، پنا لال نور شریواستو اعزاز ریاض عالم محمدی ، جبلپور کو ’ تجلیات بزم ثنا‘ پر، سورج کلا سہائے اعزاز خالدہ صدیق بھوپال کو ’گلابی شام کے سائے‘ پر اور ندا فاضلی اعزاز جمیل احمد جمیل ، جبلپور کو ’رباب فکر‘ پر دیا جائے گا۔

مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دیکھئے کہ آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ٹوٹل انیس ایوارڈ دیئے جاتے ہیں اور اب کتابوں پر ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔ جو تخلیقات ہوتی ہیں ان پر مدھیہ پردیش اردو اکادمی کل ہند اور صوبائی اعزاز سے سرفراز کرتی ہے۔کل ہند اعزاز میں اکیاون ہزار اور صوبائی اعزاز میں اکتیس ہزار روپیہ دیئے جاتے ہیں۔یہ جو کتابوں پر ایوارڈ دیئے جاتے ہیں اس کے پیچھے اکادمی کا مقصد یہ ہے کہ اردو ادب میں سبھی اصناف پر پھر سے کام شروع ہوں۔بہت سی اصناف پر کام ہونا بند ہوگیا تھا۔ اس لئے اکادمی کے ذریعہ ہر صنف پر ایک انعام رکھا گیا ہے۔پچھلی بار ہم نے دیکھاتھا کہ کئی اصناف پر بالکل بھی کتابیں نہیں ملی تھیں اس بار یہ اضافہ ہوا ہے جو خوش آئیند بات ہے کہ جس مقصد سے ہم نے کتابوں پر انعام رکھےتھے وہ مقصد ہمارا پورا ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مغربی بنگال : غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 9 کی موت، بی جے پی کا NIA جانچ کا مطالبہ


یہ بھی پڑھئے: کرناٹک ممبران اسمبلی کا ڈیٹا اعلی کمان کے پاس، سدا رمیا زیادہ ایم ایل ایز کی پسند!



اکادمی میں ایورڈ کے لئے جو کتابیں ادیبوں و شاعروں کے ذریعہ جمع کی جاتی ہیں اس پر اس فن کے ماہرین کے ذریعہ رپورٹ لی جاتی ہے اور پھر جیوری کے سامنے پیش کی جاتی ہیں اور جیوری کے فیصلہ کے بعد اعزاز کا اعلان کیا جاتا ہے۔ جہاں تک ایوارڈ تقریب کے انعقاد کا سوال ہے تو اسی ماہ کے آخیر میں یا جون ماہ کے پہلے ہفتے میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: