مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام بھوپال گوہر محل میں سہ روزہ جشن اردو کا آغاز

مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام بھوپال گوہر محل میں سہ روزہ جشن اردو کا آغاز

مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام بھوپال گوہر محل میں سہ روزہ جشن اردو کا آغاز

Madhya Pradesh News: مدھیہ پردیش اردو اکادمی محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام بھوپال گوہر محل میں منعقدہ سہ روزہ جشن اردو تقریب کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔ سہ روزہ جشن اردو کے پہلے روز بیت بازی، اوپن مائک، تلاش جوہر، صوفیانہ محفل اور سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Madhya Pradesh | Bhopal
  • Share this:
بھوپال : مدھیہ پردیش اردو اکادمی محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام بھوپال گوہر محل میں منعقدہ سہ روزہ جشن اردو تقریب کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔ سہ روزہ جشن اردو کے پہلے روز بیت بازی، اوپن مائک، تلاش جوہر، صوفیانہ محفل اور سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جشن اردو کے انعقاد کا مقصد ہندوستان کی تعمیر نو میں اردو زبان و ادب کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنا ہے اور اکیسویں صدی میں اردو زبان کے فروغ کے لئے لائحہ عمل کو طے کرنا ہے ۔

مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں نے آزادی کا امرت مہوتسو کے ساتھ اب اس موضوع کے زیر اہتمام کام کرنا شروع کیا ہے کہ ہندستان کی تعمیر نو میں زبان و ادب کا کردار کیا ہے ۔ اردو ایک عالمی زبان ہے اور اس نے اپنی شیرینی سے ملک و بیرون ملک میں ایک جہاں کو اپنا گرویدہ بنایا ہے أپ نے دیکھا کہ اوپن مائک کے پروگرام میں اردو کے نئے فنکاروں نے کس طرح سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے ۔

اسی طرح سے اردو اکادمی نے تلاش جوہر کے نام سے مدھیہ پردیش میں اردو کے نئے فنکاروں کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے کے لئے جو تحریک چلائی ہے اس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں۔ تلاش جوہر کے فنکاروں نے جب اپنا کلام اساتذہ سخن کے سامنے پیش کیا تو ان کے چہرے سے کھل اٹھے۔ سمینار میں بھی زبان کے وسیع کینواس اور ہندستان کی تعمیر نو میں اردو کے کردار کو لیکر اہم باتیں کی گئیں ۔اسی طرح صوفیانہ محفل میں جو لوگوں کی شرکت تھی وہ دیوانگی سرچڑھ کر بول رہی تھی ۔

ممتاز شاعرہ و ادیبہ ڈاکٹر پروین کیف نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئے دیوانوں کو دیکھو تو خوشی ہوتی ہے ۔ یہاں پر بیت بازی کا مقابلہ ہو یا دوسرے پروگرام کا انعقاد اس میں نئی نسل کے فنکاروں کی شرکت اور زبان و بیا ن پر جس طرح ان کی گرفت تھی اسے دیکھ کر خوشی ہوئی اور ہم تو یہ کہنا چاہیں گے کہ ایسے مزید پروگرام کا انعقاد کیا جانا چاہیئے تاکہ اہل اردو کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ مل سکے۔

خالدہ صدیق جو مقابلہ بیت بازی میں بطور جج شامل ہوئی تھیں انہوں نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت میں کہا کہ مقابلہ بیت بازی میں بچوں کی حاضر جوابی اور اشعار پڑھنے کا ان کاڈھنگ بہت اپیلنگ رہا ہے ۔یقینا اردو کے نئے فنکاروں کی صلاحیت کو منظر عام پر لانے کے لئے جشن اردو پروگرام کا انعقاد ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش: ائمہ و موذنین کو گزشتہ دو ماہ سے نہیں ملی تنخواہیں، مساجد کمیٹی کے انچارج نے کہی یہ بات


یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش کے کالجوں میں 500 اور اسکولوں میں 1200 اردو اساتذہ کی تقرری کا مطالبہ



اکادمی کے تلاش جوہر پروگرام میں شامل راہل شرما نے نیوز18 اردو سے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اکادمی کے پروگرام سے وابستگی نہیں ہوئی تھی تب تک اردو کے بارے میں ٹھیک سے جانتا بھی نہیں تھا۔ اب زبان کے ساتھ شعر کہنا کا ہنر بھی سیکھ رہا ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ اکادمی کے ذریعہ تلاش جوہر پروگرام میں صوبائی سطح پر جو سلیکشن کیا گیا ۔ اس میں میرا نام بھیی شامل ہے ۔ ایسے پروگرام کے انعقاد سے زبان کو لیکر جو دوری اور غلط فہمیاں ہیں وہ دور ہوتی ہیں اور محبت عام ہوتی ہے ۔ زبان کا پیغام  محبت ہے اور میں اسی محبت کا سپاہی بن کر زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: