ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

اسپیشل ڈی جی پروشوتم شرما کا بیوی کے ساتھ مارپیٹ کا ویڈیو وائرل ، ہنی ٹریپ معاملہ میں لگے تھے الزامات

مدھیہ پردیش (Madhya Pradesh) پبلک پراسکیوشن کے اسپیشل ڈی جی پروشوتم شرما (Purushottam Sharma) کا بیوی کے ساتھ بڑی بے رحمی سے مار پیٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔

  • Share this:
اسپیشل ڈی جی پروشوتم شرما کا بیوی کے ساتھ مارپیٹ کا ویڈیو وائرل ، ہنی ٹریپ معاملہ میں لگے تھے الزامات
اسپیشل ڈی جی پروشوتم شرما کا بیوی کے ساتھ مارپیٹ کا ویڈیو وائرل ، ہنی ٹریپ معاملہ میں لگے تھے الزامات

مدھیہ پردیش پبلک پراسکیوشن کے اسپیشل ڈی جی پروشوتم شرما کا بیوی کے ساتھ بڑی بے رحمی سے مار پیٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس میں شرما اپنی اپنی بیوی کو دھمکی دیتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے اپنی بیوی کو دھمکی دی کہ ان کے ذاتی معاملات کے درمیان وہ نہ آئے ۔ حالانکہ اس ویڈیو کی نیوز18 تصدیق نہیں کرتا ہے ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب یہ معاملہ وزیر داخلہ ، چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کے پاس پہنچ گیا ہے ۔ بیٹے پارتھ گوتم شرما جو آئی آر ایس بتائے جارہے ہیں ، انہوں نے اس معاملہ کی شکایت وزیر داخلہ ، چیف سکریٹری اور ڈی جی پی سے کی ہے ۔


پروشوتم شرما پر الزامات لگ رہے ہیں کہ ان کو ان کی بیوی نے گھر کے باہر قابل اعتراض حالات میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا ۔ وہ کسی دوسری خاتون کے ساتھ تھے ۔ اس کے بعد جب پروشوتم شرما گھر پہنچے تو انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ مار پیٹ کی ۔ اس مار پیٹ کے دوران پروشوتم شرما کے ہاتھوں میں چوٹیں بھی آئی ہیں ۔ بنگلے پر موجود ان کے اسٹاف نے بچاو کرنے کی کافی کوشش کی ، لیکن شرما ویڈیو میں اپنی بیوی کی بے رحمی سے پٹائی کرتے نظر آرہے ہیں ۔


ہنی ٹریپ میں نام آیا تھا سامنے


جب پروشوتم شرما سائبر سیل اور ایس ٹی ایف کے اسپیشل ڈی جی تھے ، اس وقت ان کا نام ہنی ٹریپ میں سامنے آیا تھا ۔ حالانکہ ان کے نام کو اس معاملہ میں گھسیٹے جانے کو لے کر انہوں نے اس وقت کے ڈی جی پی وی کے سنگھ پر کافی سنگین الزامات لگائے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی پی پولیس افسران کی شبیہ خراب کرنے کا کام کررہے ہیں ۔

اس وقت ان کا الزا تھا کہ وہ غازی آباد میں لئے گئے فلیٹ کو ہنی ٹریپ معاملہ سے جوڑنے اور ان کے نام کو گھسیٹنے کی کوشش جی ڈی پی وی کے سنگھ کے ذریعہ کی جارہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 28, 2020 09:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading