உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممتازعالم دین و مجاہد آزادی مدھیہ پردیش عبد الرزاق کے سانحہ ارتحال سے مدھیہ پردیش کی فضا سوگوار

    Youtube Video

    ممتازعالم دین و مجاہد آزادی مدھیہ پردیش عبد الرزاق کے سانحہ ارتحال سے مدھیہ پردیش کی فضا سوگوار ہوگئی ہے۔

    • Share this:
    ممتازعالم دین و مجاہد آزادی مدھیہ پردیش عبد الرزاق کے سانحہ ارتحال سے مدھیہ پردیش کی فضا سوگوار ہوگئی ہے۔ مفتی آعظم مدھیہ پردیش مفتی عبد الرزاق کئی مہینوں سے علیل تھے ۔ آج سرائے فانی کو خیر آباد کہتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ مفتی آعظم مدھیہ پردیش  مفتی عبد الرزاق کا شمار مدھیہ پردیش ہی نہیں ملک کے ممتاز عالموں میں ہوتا تھا۔ وہ جمعیت علما کے قومی نائب صدر بھی تھے ۔مفتی عبد الزارق  نے اپنی زندگی کا بڑا وقت مسلم بچوں کی ذہن سازی اور انسانیت کی خدمت میں لگایا تھا۔

    مفتی عبد الرزاق جامعہ اسلامیہ  عربیہ مسجد ترجمے والی کے بانی تھے ۔انہوں نے ہزاروں بچوں کی ذہن سازی کا جس طرح سے فریضہ انجا دیا ہے اس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے ۔مفتی عبد الرزاق کی نماز جنازہ دن میں دو بجے بھوپال کے تاریخی اقبال میدان میں ادا کی جائے گی اور انہیں بھوپال کے بڑا باغ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔


    قاضی نور اللہ یوسف زئی کہتے ہیں کہ مفتی آعظم  مفتی عبد الرزاق کا سانحہ ارتحال مسلم قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ بھوپال اور مد ھیہ پردیش ہی نہیں ملک ایک عظیم مذہبی اور سماجی رہنماسے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے جس طرح سے قومی ،ملی ،مذہبی اور سماجی مسائل پر قوم کی رہبری کی ہے وہ تاریخ کے اوراق میں سنہری لفظوں میں درج ہے ۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ مفتی آعظم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: