اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مدارس نے بھی شروع کی نشہ خوری وماحولیات کو بہتر بنانے کی مہم

    مہم کا آغاز بھوپال کے تاریخی مدرسہ حمیدیہ سے کیاگیا۔ مہم کے تحت مدارس کے طلبا کے بیچ نہ صرف اردو ،ہندی اور انگریزی زبان میں مضمون نویسی بلکہ تقریری مقابلہ کا بھی انعقاد کیاگیا۔

    مہم کا آغاز بھوپال کے تاریخی مدرسہ حمیدیہ سے کیاگیا۔ مہم کے تحت مدارس کے طلبا کے بیچ نہ صرف اردو ،ہندی اور انگریزی زبان میں مضمون نویسی بلکہ تقریری مقابلہ کا بھی انعقاد کیاگیا۔

    مہم کا آغاز بھوپال کے تاریخی مدرسہ حمیدیہ سے کیاگیا۔ مہم کے تحت مدارس کے طلبا کے بیچ نہ صرف اردو ،ہندی اور انگریزی زبان میں مضمون نویسی بلکہ تقریری مقابلہ کا بھی انعقاد کیاگیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh, India
    • Share this:
    سماج میں بڑھتی ہوئی نشہ خوری،ماحولیاتی آلودگی کو لیکر نہ صرف سرکاریں بلکہ اب مدارس نے بھی اپنی مہم شروع کردی ہے۔ بھوپال میں مساجد کے ذریعہ دو روز قبل نشہ خوری کے خلاف مہم شروع کی ہی گئی تھی کہ اب مدارس نے بھی سماج سے نشہ خوری کا خاتمہ کرنے اور ماحول کو صاف و شفاف بنانے کو لیکر مہم شروع کردی ہے ۔ مہم کا آغاز بھوپال کے تاریخی مدرسہ حمیدیہ سے کیاگیا۔ مہم کے تحت مدارس کے طلبا کے بیچ نہ صرف اردو ،ہندی اور انگریزی زبان میں مضمون نویسی بلکہ تقریری مقابلہ کا بھی انعقاد کیاگیا۔ مدارس کے طلبا نے جب ان موضوعات پر اردو ،ہندی اور انگریزی زبان میں اپنے مضمون اور تقاریر پیش کی تو سننے والے محو حیرت ہوگئے۔
    سماجی کارکن و مدرسہ حمیدیہ کے صدر اویس عرب نے نیوز ایٹین اردو سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسی مدرسہ سے انیس سو ترپن میں انہوں نے تعلیم حاصل کی تھی لیکن جس طرح سے اردو ہندی اور انگریزی زبان میں مدرسہ کے طلبا نے نشہ خوری اور آلودگی پر اپنے مضامین اور تقاریر پیش کئے اسے دیکھ کر حیرت بھی ہوئی۔ اقلیتی طلبا میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے بس انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ نشہ مکتی سماج کی ضرورت ہے اور اس کے لئے سبھی کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہاں پر اگر میں یاسر عرفات کا ذکر نہ کیا جائے تو غلط ہوگا ،یہ تحریک انہیں کی ہے کہ مدارس سے ماحولیاتی بیداری اور نشہ خوری کو لیکر مہم شروع کی جائے جس کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں ۔

    وہیں پروگرام کے مہمان خصوصی ایم پی وقف بورڈ کے سی ای او سید شاکر جعفری نے مدارس کے طلبا کی صلاحیت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدارس نے ہر میدان میں بڑے اسکالرس دیئے ہیں اور آج بھی مدارس کے طلبا میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے ۔ مدارس نے نشہ خوری کو لیکر بیداری مہم شروع کی ہے وہ خوش آئیند بھی ہے اور سماج کی ضرورت بھی
    پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بھوپال مفتی ابوالکلام نے کہا کہ قران نے نشہ کو روز اول سے حرام قرار دیا ہے۔ مدارس کے طلبا کے ذریعہ ،علمائے دین کے ذریعہ بہت پہلے سے اس سمت میں بیداری مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ سرکاروں کے ذریعہ اب بیداری مہم شروع کی گئی ہے ۔ اسلامی تعلیمات پر چل کر نہ صرف ہم لوگ خوشحال معاشرہ قائم کر سکتے ہیں بلکہ نشہ خوری کے خاتمہ کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کابھی خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

    نئے انسداد تبدیلی مذہب قانون کے تحت پہلی گرفتاری، شخص نے تبدیل کرایا تھا لڑکی کا مذہب

    نئے سال سے سستا ملے گا پٹرول۔ڈیزل، جانئے کیا ہے حکومت کا پلان

    پروگرام میں سب سے زیادہ انعام حاصل کرنے والی طالبہ سمرہ وسیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے اساتذہ نے مجھے تینوں زبانوں یعنی اردو،ہندی اور انگریزی میں تقریر کرنے کا موقعہ دیا اور الحمد اللہ تینوں زبانوں میں ہی مجھے انعام دیاگیا ہے ۔ مسلم طلبا میں بے شمار صلاحیت موجود ہیں بس انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: