سنسنی خیز: بیوی کو دی خوفناک موت، گھر کے پیچھے جلائی لاش، رونگٹے کھڑے کردے گی قتل کی یہ کہانی

سنسنی خیز: بیوی کو دی خوفناک موت، گھر کے پیچھے جلائی لاش، رونگٹے کھڑے کردے گی قتل کی یہ کہانی (News18)

سنسنی خیز: بیوی کو دی خوفناک موت، گھر کے پیچھے جلائی لاش، رونگٹے کھڑے کردے گی قتل کی یہ کہانی (News18)

Madhya Pradesh Crime News: یہ خوفناک قتل دھار کے پیپری پورہ ڈیہر گاوں میں پیش آیا ۔ دھار کے ایڈیشنل ایس پی دیویندر پاٹیدار نے بتایا کہ راجا رام نام کا شخص دھانے آیا تھا ۔ اس نے بتایا کہ اس کی بہن دیا بائی نہیں مل رہی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Madhya Pradesh | Dhar
  • Share this:
    دھار: مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں ایک شوہر نے بیوی کو خوفناک موت دی ۔ اس نے پہلے بیوی کی جم کر پٹائی کی ، پھر اس کا گلا دبا کر قتل کردیا ۔ اس کے بعد شوہر نے بیوی کی لاش کو گھر کے پیچھے لے جاکر آگ لگادی ۔ جب خاتون کا کچھ پتہ نہیں چلا تو اس کے بھائی نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔ اس کے بعد اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا ۔ پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس سے آگے کی پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ پولیس کو پتہ چلا ہے کہ قتل کی وجہ زمین ہے اور اسی کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان ہر روز جھگڑا ہوتا تھا ۔

    جانکاری کے مطابق یہ خوفناک قتل دھار کے پیپری پورہ ڈیہر گاوں میں پیش آیا ۔ دھار کے ایڈیشنل ایس پی دیویندر پاٹیدار نے بتایا کہ راجا رام نام کا شخص دھانے آیا تھا ۔ اس نے بتایا کہ اس کی بہن دیا بائی نہیں مل رہی ہے۔ اس نے اس سے طویل عرصہ سے بات نہیں کی ہے ۔ راجا رام نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بہنوئی رادھو اس کو گمراہ کررہا ہے ۔ وہ اس سے کہہ رہا ہے کہ اس کی بہن نرمدا پریکرما کرنے گئی ہے ۔ پولیس میں شکایت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ پولیس نے راجا رام کی شکایت پر دیا کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرلی ۔

    دھار کے ایڈیشنل ایس پی دیویندر پاٹیدار نے بتایا کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر رادھو کو حراست میں لیا اور پوچھ گچھ کی ۔ پہلے تو اس نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے جب سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے قتل کا پورا راز کھول دیا ۔ اس نے بتایا کہ اس نے ایک زمین فروخت کی تھی، جس کو لے کر آئے دن اس کا بیوی دیا بائی سے جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ کچھ دن پہلے بھی اس نے اسی بات پر جھگڑا کیا تو شوہر نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی ۔

    مار پیٹ کرتے کرتے شوہر نے اپنا آپا کھودیا اور بیوی کا گلا گھونٹ دیا ۔ اس سے بیوی کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق رادھو بیوی کی لاش گھر کے پیچھے لے گیا ور اس کو لڑکیوں سے جلا دیا ۔ بیوی کی ہڈیوں کو اس نے مٹی کے نیچے دبا دیا ۔

    یہ بھی پڑھئے: یہاں فوجی کرتے ہیں ایسا انتظام، ساتھ نہیں رہ کر بھی حاملہ ہوجاتی ہیں بیویاں! سرکار دے رہی ہے ساتھ


    یہ بھی پڑھئے: یہاں شادی میں الٹا لٹکا کر جوتوں اور ڈنڈوں سے دولہے کی ہوتی ہے پٹائی، وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ!



    پولیس اور فارینسک ٹیم نے اس کی نشاندہی پر ہڈیوں کو برآمد کرلیا ہے ۔ اس کی جانچ کی جارہی ہے ۔ ملزم سے اور بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: