ہوم » نیوز » امراوتی

مدھیہ پردیش: چار ماہ کی معصوم بچی کی آبروریزی اور قتل کے معاملے میں نوجوان قصوروار

اندور۔ مدھیہ پردیش کے ضلع اندور کی ایک عدالت نے چار ماہ کی معصوم بچی کی آبروریزی اور قتل کے معاملے میں محض تین ہفتے کے اندر سماعت مکمل کر کے ملزم کو آج مجرم قرار دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: May 12, 2018 03:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مدھیہ پردیش: چار ماہ کی معصوم بچی کی آبروریزی اور قتل کے معاملے میں نوجوان قصوروار
علامتی تصویر

اندور۔ مدھیہ پردیش کے ضلع اندور کی ایک عدالت نے چار ماہ کی معصوم بچی کی آبروریزی اور قتل کے معاملے میں محض تین ہفتے کے اندر سماعت مکمل کر کے ملزم کو آج مجرم قرار دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج محترمہ ورشا شرما نے پچیس سالہ ملزم نوین کو مجرم قرار دیا۔ اسے آج ہی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔


اندور ضلع استغاثہ کے افسر اکرم شیخ نے بتایا کہ 20 اپریل کو یہاں مہاتما گاندھی روڈ ( ایم جی روڈ) تھانہ علاقہ کے شیوولاس پیلیس کے بیسمنٹ سے پولس کو چار ماہ کی معصوم بچی کی لاش ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے واضح ہوا کہ بچی کی آبروریزی کرکے اس کوقتل کیا گیا ہے۔ ایم جی روڈ تھانہ پولس نے مزید تحقیقات کے لئے یہ کیس صرافہ تھانہ پولس کے حوالے کر دیا تھا۔


 اکرم شیخ نے بتایا کہ صرافہ تھانہ پولس نے شک کی بنیاد پر نوین کو گرفتار کیا تھا۔ تفتیش میں اس نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ اس کے بعد ایک ہفتے میں تفتیش مکمل کر کے پولیس نے کورٹ کے سامنے 27 اپریل کو فرد جرم پیش کیا تھا۔ عدالت نے دو درجن سے زیادہ گواہوں اور ثبوتوں کے بعد آج ملزم کو مجرم قرار دیا۔


First published: May 12, 2018 03:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading