உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مکہ مسجد معاملہ: ہندوستان کے دو موسٹ وانٹڈ ملزمین 11سال بعد بھی فرار

    فائل تصویر

    فائل تصویر

    مکہ مسجد دھماکہ سے متعلقہ معاملہ میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے سوامی اسیمانند کے ساتھ 5 ملزمین کو بری کر دیا ہے

    • Share this:
      مکہ مسجد دھماکہ سے متعلقہ معاملہ میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے سوامی اسیمانند کے ساتھ 5 ملزمین کو بری کر دیا ہے ۔ بلاسٹ میں نو افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اس کیس میں دو ایسے ملزمین بھی شامل ہیں جنہیں این آئی اے ،سی بی آئی اور ملک کی دیگر ریاستوں کی اے ٹی اسی اور پولیس بھی حراست میں لینے میں ناکام رہی ۔

      دراصل ، سمجھوتا اکسپریس اورمکہ مسجد معاملہ کی جانچ کر رہی این آئی ائے اور سی بی آئی نے اس معاملہ میں ملزم قرار دئے گئے سندیپ ڈانگے اور را م چندر کلسانگرا کی گرفتاری کےلئے ملک میں ہر ممکن جگہوں پر تلاش کی گئی تھی۔ اس کے بعد بھی ملک کی کسی تفتیشی ایجنسیوں کو دونوں کے بار ے میں کچھ بھی پتہ نہیں لگا پائی تھی۔ جس کے بعد دونوں کی حراست پر 10۔10 لاکھ روپیہانعام رکھا گیا تھا۔

      مکہ مسجد معاملہ میں فیصلہ آنے کے بعد رام جی اور سندیپ ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ سندیپ ڈانگے اندور کا رہنے والا ہے۔ مدھیہ پردیش کے سب سے معروف اندور کے جی ایس آئی ٹی ایس کالیج سے کیمکل انجینئر نگ کی پڑھا ئی کرنے والا سندیپ بعد میں آر ایس ایس سے جڑ گیا تھا۔

       
      First published: