உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نابالغ لڑکی کا 55 سالہ شخص نے کر دیا ریپ ، 5 ماہ سے حاملہ ہے بچی

    علامتی تصویر

    نابالغ لڑکی کا سال کے ایک شخص کے ذریعے ریپ کرنے کا دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ کی عمر 15 سال ہے وہ حاملہ ہے۔

    • Share this:
      سم ڈیگا کے جل ڈیگا علاقے میں 55 سال کے ایک شخص کے ذریعے نابالغ لڑکی کا ریپ کرنے کا دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ کی عمر 15 سال ہے وہ حاملہ ہے۔ ملزم نے پانچ ماہ پہلے بچی کی عصمت دری کے واقعے کو انجام دیا۔جانکاری کے مطابق پڑوس میں رہنے والی بچی ملزم شخص کی دکان پر سامان خریدنے آئی تھی۔ اسی دوران موقع کا فائدہ اٹھاکر ملزم نے گھر کے اندر لے جاکر بچی کی آبروریزی کی۔ واقعے کے کچھ ماہ بعد بچی کے حاملہ ہونے کی بات سامنے آئی تو ملزم نے دبنگئی دکھاتے ہوئے بیٹھ کر معاملے کو رفع دفع کرانے کی کوشش کی۔

      گاؤں ۔ سماج سے نکالے جانے ڈر سے گھر والوں نے اتنے دنوں تک معاملے کو دبائے رکھا۔ حالانکہ اب جبکہ معاملہ سامنے آیا ہے تو بہبود اطفال کمیٹی نے پولیس کی مدد سے متاثرہ بچی کو اپنی حفاظت میں لیا۔ اسے ولیج ہوم میں رکھا گیا ہے۔ ملزم شخص وارڈ رکن کا شوہر ہے اور دبنگ ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 15 سال کی لڑکی سے ایمبولینس میں ریپ، سڑک پر پھینک کر ملزم فرار

      گھر میں گھس کر ماں کے پاس سوئی بیٹی کو اٹھا کر لے گئے ، 8 لوگوں نے کیا ریپ

      سی ڈبلیوسی سمڈیگا کی صدر کرن چودھری کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ متاثری حاملہ ہے اس کا میڈیکل کرایا جائے گا ۔ کیس درج بھی کرایا جائے گا۔
      یہ بھی پڑھیں : بارہویں کی طالبہ سے اجتماعی عصمت دری ، ہاتھ منھ باندھ کر تالاب میں پھینکا ، 6 گرفتار
      First published: