Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » No Category

    سر بچا لیجئے! ان لوگوں نے مجھے یہاں قید کر کے رکھا ہوا ہے

    بھوپال : بھوپال میں اتوار کو ایک نابالغ بچے کو یرغمال بنا کر رکھے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نابالغ کو بچا کر مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

    • News18
    • Last Updated: Oct 04, 2015 02:10 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    سر بچا لیجئے! ان لوگوں نے مجھے یہاں قید کر کے رکھا ہوا ہے
    بھوپال : بھوپال میں اتوار کو ایک نابالغ بچے کو یرغمال بنا کر رکھے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نابالغ کو بچا کر مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

    بھوپال : بھوپال میں اتوار کو ایک نابالغ بچے کو یرغمال بنا کر رکھے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نابالغ کو بچا کر مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔


    اندور میں رہنے والے ایک نابالغ بچہ کو بھوپال کے کولار علاقے میں یرغمال کر رکھا جا رہا تھا۔ بچے کے ذریعہ فون پر کی گئی شکایت کے بعد ریسکیو آپریشن چلا کر بچے کو بچا لیا گیا۔


    اطلاعات کے مطابق نابالغ بچہ کو ماڈلنگ کا جھانسہ دے کر ملزم اندور سے بھوپال لے کر آیا تھا اور یہاں پر اس کو کولار میں واقع ایک فلیٹ میں گزشتہ تین دن سے یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا۔ بچے نے ہمت جٹاکر جیسے تیسے پولیس کو فون کیا اور پورے واقعہ کی اطلاع دی۔


    پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کرائم برانچ سے رابطہ کیا اور اتوار کو بچہ کو بچانے کے لئے دونوں نے مشترکہ طور پر ایک مہم چلائی۔ 8 گھنٹے کے اس ریسکیو آپریشن کے بعد بچے کو بچا کر مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فی الحال پولیس نے گرفتار کئے گئے ملزم اور بچائے گئے بچے سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔


    پولیس کے مطابق بچہ سے پوچھ گچھ کر نے کے بعد اس کے گھر والوں کو اس کی اطلاع دے دی جائے گی تاکہ بچہ اپنے گھر واپس جا سکے۔

    First published: Oct 04, 2015 02:10 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading