ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جھارکھنڈ اسمبلی میں مانسون اجلاس کا آغاز، کورونا وبا کے پیش نظر کئے گئے خصوصی انتظامات

کورونا وبا کے ماحول میں جھارکھنڈ اسمبلی میں منعقد مانسون اجلاس کی وجہ سے رانچی میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ۔ کوویڈ ١٩ کے وائرس سے بچاؤ کے لئے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ اسمبلی احاطے میں سینیٹائزیشن کا کام چل رہا ہے اور پروٹوکول کے تحت اندرون اور بیرون اسمبلی میں سینیٹائزیشن کا کام چل رہا ہے۔

  • Share this:
جھارکھنڈ اسمبلی میں مانسون اجلاس کا آغاز، کورونا وبا کے پیش نظر کئے گئے خصوصی انتظامات
جھارکھنڈ اسمبلی میں مانسون اجلاس کا آغاز، کورونا وبا کے پیش نظر کئے گئے خصوصی انتظامات

رانچی۔ جھارکھنڈ اسمبلی میں 18 ستمبر سے مانسون اجلاس کا آغاز ہوگا ۔ کورونا وبا کے پیش نظر اسمبلی میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کورونا وبا کے ماحول میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ١٦٠ ارکان اسمبلی کے بیٹھنے کے انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ ٧٩ منتخب اور ایک نامزد ارکان اسمبلی ایوان کی کاروائی کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ کے تحت حصہ لے سکیں ۔ کورونا سے بچاؤ کے لئے ماسک، فیس شیلڈ اور سینیٹائزر کا استعمال کیا جائے گا وہیں اسمبلی احاطہ کو ہر دن سینیٹائز کیا جائے گا تاکہ کورونا کے خطرے کو دور کیا جا سکے۔


میونسپل کارپوریشن کی بڑھتی ذمہ داریاں


کورونا وبا کے ماحول میں جھارکھنڈ اسمبلی میں منعقد مانسون اجلاس کی وجہ سے رانچی میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ۔ کوویڈ ١٩ کے وائرس سے بچاؤ کے لئے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ اسمبلی احاطے میں سینیٹائزیشن کا کام چل رہا ہے اور پروٹوکول کے تحت اندرون اور بیرون اسمبلی میں سینیٹائزیشن کا کام چل رہا ہے۔ وہیں پورے معاملے پر رانچی ڈی ایم سی شنکر یادو نے کہا کہ اسمبلی اجلاس کو لیکر رانچی میونسپل کارپوریشن بالکل الرٹ ہے۔


حزب اختلاف نے اٹھائے سوال

جھارکھنڈ اسمبلی کے مانسون اجلاس کے موضوع پر حزب اختلاف کے رکن اسمبلی سی پی سنگھ کا کہنا ہے کہ محض دو دنوں کے اجلاس میں کتنے سولات ایوان میں اٹھائے جائیں گے اور اس پر کس طرح کے قدم اٹھانے کے تعلق سے بات ہو گی؟

مانسون اجلاس کو لیکر سیکیورٹی کے مناسب اقدامات

جھارکھنڈ اسمبلی کے مانسون اجلاس کے پیش نظر رانچی پولیس تحفظ کے تعلق سے کوئی چوک نہیں رکھنا چاہتی ہے۔ اس کے پیش نظر اسمبلی میں داخل ہونے والے تمام دروازوں پر پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ ٧٠٠ پولیس جوانوں اور ١٠ ڈی ایس پی کو تعینات کیا گیا ہے۔ بیریکیڈنگ بھی لگائے گئے ہیں تاکہ پرامن ماحول میں اسمبلی کے مانسون اجلاس کا اختتام ہو سکے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 18, 2020 09:35 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading