Monsoon Update:ان ریاستوں میں ہوگی برسات، دہلی میں 7-8جولائی کو بارش کے آثار، پڑھیں آپ کے شہر کا حال
ملک کی ان ریاستوں میں ہوگی زبردست بارش۔ محکمہ موسمیات نے کی پیش قیاسی۔
Monsoon Update: محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، کیرالہ اور ماہے میں اگلے پانچ دنوں تک انتہائی زبردست بارش ہونے والی ہے۔
Monsoon Update:ملک کی بیشتر ریاستوں میں مانسون دستک دے چکا ہے۔ کئی ریاستوں میں سیلاب آ رہا ہے، جب کہ کئی شہروں میں بارش ہو رہی ہے۔ اس دوران مانسون دارالحکومت دہلی میں بھی پہنچ گیا ہے۔ اس درمیان، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے چند دنوں میں کئی ریاستوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ جبکہ دہلی میں 7 اور 8 جولائی کو بھاری بارش ہو سکتی ہے۔
موسم کی پیشن گوئی کرنے والی نجی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق، شمالی اوڈیشہ اور جنوبی چھتیس گڑھ اور گنگائی مغربی بنگال کے ملحقہ حصوں پر کم دباؤ کا علاقہ تیار ہوا ہے۔ منسلک طوفانی گردش اوسط سطح سمندر سے 5.8 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنوب مغربی راجستھان کے ملحقہ علاقوں میں ایک سائیکلون کی گردش جاری ہے۔ جنوب مغربی راجستھان پر طوفانی ہواوں کے علاقے سے مغربی وسطی بحیرہ عرب تک ایک ٹرف لائن پھیلی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، کیرالہ اور ماہے میں اگلے پانچ دنوں تک انتہائی زبردست بارش ہونے والی ہے۔ جنوبی گجرات کے علاقے اور مدھیہ مہاراشٹر کے گھاٹ علاقوں میں 8 جولائی اور کونکن اور گوا میں 7 اور 8 جولائی 2022 کو الگ الگ زیادہ بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ اگلے پانچ دنوں کےد وران مراٹھواڑہ اور شمالی داخلہ کرناٹک میں گرج چمک کے ساتھ اگلے 5 دنوں کے دوران مراٹھواڑہ میں اور 6 اور 7 جولائی کے دوران شمالی اندرونی کرناٹک میں بڑے پیمانے پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ کے مطابق اگلے 5 دنوں کے دوران تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں دھیمی و تیز بارش کا امکان ہے۔ ساتھ ہی اس دوران مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ اور اوڈیشہ میں الگ تھلگ مقامات پر بھاری بارش کی توقع ہے۔ مغربی مدھیہ پردیش میں 7 اور 8 جولائی اور ودربھ اور چھتیس گڑھ میں 4 سے 5 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ اوڈیشہ میں 4، 7 اور 8 جولائی کو بھاری بارش کا امکان ہے۔
وہیں، 7 اور 8 جولائی کو پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ-دہلی میں الگ الگ بھاری بارش کا امکان ہے۔ جبکہ 6 کو مغربی اتر پردیش، 4 سے 8 جولائی کے دوران مشرقی راجستھان اور 5 سے 8 جولائی کے دوران مغربی راجستھان میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ 6 سے 8 جولائی کے دوران مغربی راجستھان میں شدید بارش کا امکان ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔