உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راج بھون میں بچوں کو گلّی ڈنڈا کھلارہی ہیں گورنر آنندی بین پٹیل

     مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل آج کل راج بھون میں بچوں کو گلّی ڈنڈا کھلا رہی ہیں۔ بھوپال میں سرکاری سروجنی نائیڈو اسکول کے سالانہ تقریب میں خود گورنر نے اس بات کا انکشاف کیا۔

    • Share this:
      بھوپال: مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل آج کل راج بھون میں بچوں کو گلّی ڈنڈا کھلا رہی ہیں۔ بھوپال میں سرکاری سروجنی نائیڈو اسکول کے سالانہ تقریب میں خود گورنر نے اس بات کا انکشاف کیا۔ آنندی بین نے کہاکہ ابھی راج بھون میں دس جوڑی گلّی ڈنڈالائے گئے ہیں۔

      آنندی بین پٹیل نے کہاکہ راج بھون میں میں نے گلّی ڈنڈا کاکام شروع کرایا ہے۔ گلّی ڈنڈا، کھیلو گلّی ڈنڈا، انہوں نے کہاکہ آپ کو کھیلنا ہے تو آجائیے، ابھی  گلّی ڈنڈا کے 10 جوڑے لاکر رکھے ہیں۔ آںندی بین نے بتایا کہ بچوں کو کیا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پرانے گیم ہم نے چھوڑ دیئے ہیں، جس کے پیچھے ایک روپیہ بھی خرج نہیں ہوتا ہے، ان کھیلوں کو کھیلنا چاہئے۔

      واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل گزشتہ دنوں اپنے بیانات کو لے کر سرخیوں میں تھیں۔ ستنا ضلع میں انہوں نے انتخابی سال کو دھیان میں رکھتے ہوئے بی جے پی لیڈروں سے کہا کہ ووٹ لینا ہے تو بچوں کے سرپر ہاتھ رکھئے اور گود لیجئے، تبھی ووٹ ملے گا۔ افسران کو ووٹ نہیں چاہئے، لیکن آپ کو اور مجھے ووٹ چاہئے، اس لئے اٹھئے اور لگ جائیے، تبھی مودی جی کا مشن 2019 کامیاب ہوگا۔

      First published: