ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش میں فی الحال کورونا کرفیو سے راحت نہیں ، شیوراج سنگھ کا اعلان ، ملتوی رہیں گے بارہویں کے امتحانات

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ آج ایسی صورتحال نہیں ہے کہ ہم یہ کہہ سکیں کہ انفیکشن کو ہم نے قابو میں کرلیا ہے ۔ صورتحال میں بہتری ہے ، پھر بھی ابھی کورونا کرفیو میں چھوٹ نہیں دے سکتے ۔ ضلع کرائسس مینجمنٹ گروپ کو اس کا فیصلہ کرنا ہوگا ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش میں فی الحال کورونا کرفیو سے راحت نہیں ، شیوراج سنگھ کا اعلان ، ملتوی رہیں گے بارہویں کے امتحانات
وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ آج ایسی صورتحال نہیں ہے کہ ہم یہ کہہ سکیں کہ انفیکشن کو ہم نے قابو میں کرلیا ہے ۔ صورتحال میں بہتری ہے ، پھر بھی ابھی کورونا کرفیو میں چھوٹ نہیں دے سکتے ۔ ضلع کرائسس مینجمنٹ گروپ کو اس کا فیصلہ کرنا ہوگا ۔

بھوپال : مدھیہ پردیش کو فی الحال کورونا کرفیو سے راحت نہیں ملے گی ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کرائسس مینجمنٹ گروپ کوحالات کو دیکھتے ہوئے اس کا فیصلہ لینے کا اختیار ہے ۔ 12 ویں بورڈ کے امتحانات ملتوی رہیں گے ۔ امتحانات کرانے کا فیصلہ بعد میں حالات کو دیکھ کر لیا جائے گا ۔ ساتھ ہی دسویں بورڈ کے امتحانات اس سال نہیں ہوں گے ۔ انٹرنل اسسٹمنٹ کی بنیاد پر بچوں کو گریڈ دیا جائے گا ۔ وزیراعلی کے اعلان کے بعد مدھیہ پردیش بورڈ نے حکم جاری کردیا ہے ۔ کورونا انفیکشن تک اب بارہویں کے امتحانات ملتوی رہیں گے ۔ امتحانات سے 20 دن پہلے نیا ٹائم ٹیبل جاری کیا جائے گا ۔


ریاست کے عوام کے نام اپنے ورچوئل خطاب میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ دسویں بورڈ کے امتحانات نہیں ہوں گے ۔ طلبہ کو اسسمنٹ کی بنیاد پر نمبرات دئے جائیں گے ۔ اسی طرح بارہویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کردئے گئے ہیں ۔ صورتحال نارمل ہونے پر یہ امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔


فی الحال کورونا کرفیو سے راحت نہیں


شیوراج سنگھ نے کہا کہ ہمیں کئی کام کرنے ہیں ۔ آج ایسی صورتحال نہیں ہے کہ ہم یہ کہہ سکیں کہ انفیکشن کو ہم نے قابو میں کرلیا ہے ۔ صورتحال میں بہتری ہے ، پھر بھی ابھی کورونا کرفیو میں چھوٹ نہیں دے سکتے ۔ ضلع کرائسس مینجمنٹ گروپ کو اس کا فیصلہ کرنا ہوگا ۔ نہیں تو سبھی کوششوں پر پانی پھر جائے گا ۔ جہاں انفیکشن کی شرح بہت نیچے ہے وہاں کرفیو ہٹایا جاسکتا ہے ، لیکن بہت سوچ سمجھ کر سائنسداںوں سے بات کرکے فیصلہ لینا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں وائرس کے رہتے ہوئے زندگی کو جینے کی عادت ڈالنی ہوگی ۔ پوری احتیاط کے ساتھ ہمیں گھروں سے نکلنا ہوگا ۔ کرائسس مینجمنٹ گروپ لوگ عوام کو بیدار کریں ۔ عوام سے اپیل ہے کہ ہمیں کورونا انفیکشن کو قابو میں رکھتے ہوئے کام کرنا ہوگا ۔ شادی بیارہ ، بڑی تقریبات اور میلے نہیں ہوں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 14, 2021 11:11 PM IST