உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایم پی میں ضلع افسر کے ٹھکانوں پر لوک آیکت کا چھاپہ، جائیداد جان کر رہ جائیں گے حیران

    بھوپال: مدھیہ پردیش میں لوک آیکت پولس نے ضلع آبکاری افسر پراکرم سنگھ چندراوت کے یہاں چھاپہ مارنے کی کارروائی کی ہے۔

    بھوپال: مدھیہ پردیش میں لوک آیکت پولس نے ضلع آبکاری افسر پراکرم سنگھ چندراوت کے یہاں چھاپہ مارنے کی کارروائی کی ہے۔

    بھوپال: مدھیہ پردیش میں لوک آیکت پولس نے ضلع آبکاری افسر پراکرم سنگھ چندراوت کے یہاں چھاپہ مارنے کی کارروائی کی ہے۔

    • Share this:
      بھوپال: مدھیہ پردیش میں لوک آیکت پولس نے ضلع آبکاری افسر پراکرم سنگھ چندراوت کے یہاں چھاپہ مارنے کی کارروائی کی ہے۔ لوک آیکت پولس کی ٹیم نے چندراوت کے اندور وجے نگر واقع مکان اور اجین میں پٹرول پمپ سمیت 8 مقامات پر کارروائی کی ہے۔ پراکرم سنگھ کے خلاف مسلسل آمدنی سے زیادہ  جائیداد کی شکایت مل رہی تھی۔

      اطلاع کے مطابق لوک آیکت پولس نے آمدنی سے زیادہ جائیداد کے معاملے میں جمعہ کی صبح پراکرم سنگھ چندراوت کے اندور، اجین، دھار اور رتلام کے کئی ٹھکوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ اس کارروائی میں لوک آیکت نے چندراوت کے اندور میں واقع دو پٹرول پمپ سیل کردیئے ہیں۔ چندراوت کے پاس تین لگژری کار، ایک مرسڈیز اور ایک آڈی کار ملی ہے۔

      لوک آیکت کی ٹیم نے دھار ضلع میں آبکاری محکمہ کا دفتر پوری طرح سے سیل کردیا ہے۔ لوک آیکت ٹیم کے رکن دفتر میں ریکارڈ کی جانچ کررہے ہیں۔ بتادیں کہ اندور میں رہنے والے آبکاری ضلع افسر پراکرم سنگھ چندراوت دھار ضلع میں تعینات تھے، وہ روز اندور سے اپ ڈاون کرتے رہتے تھے۔

      لوک آیک ایس پی نے بتایا کہ اب تک کی کارروای میں پراکرم سنگھ کے دو پٹرول پمپ سیل کئے گئے۔ 3 لگژری گاڑیاں سیل کی گئیں، ایک مرسڈیز، ایک آڈی، ایک انووا گاڑی ضبط  کی گئی، ایچ ڈی ایف سی کے سکھلیا برانچ میں دو لاکر، 10 بینک کھاتے بھی ضبط کئے گئے، اندور میں 2 بنگلے اور دوکانیں سیل، رتلام کے جاورا میں 6 ویئر ہائوس سیل، جاورا میں 6 تیل ٹینکر بھی ملے، دو کمپیوٹر اور ہارڈ ڈسک ضبط کئے گئے۔ ساتھ ہی بڑی تعداد میں سونے اور چاندی کے زیورات بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

      پراکرم سنگھ سابق وزیر آنجہانی مہندر سنگھ کالوکھیڑا کے بھتیجے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ آبکاری افسر کے پاس سے 500 کروڑ روپئے کی جائیداد کا انکشاف ہوسکتاہے۔ چندراوت ایک بار بغیر سرکار اجازت کے سوئٹزر لینڈ اور فرانس کا بھی سفر کرچکے ہیں۔ آر  ٹی آئی کارکن راجیندر گپتا نے حلف نامہ دے کر چندراوت کے خلاف آمدنی سے زیادہ جائیداد کی شکایت کی تھی۔ فی الحال لوک آیک کی کارروائی دیر شام تک جاری رہے گی۔


      First published: