مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت میں کابینی وزیرسجن سنگھ ورما نے بیان دیا ہے کہ بی جے پی کی بدقسمتی ہے کہ ان کی پارٹی میں کھردرے چہرے ہیں۔ ایسے چہرے جن کولوگ ناپسند کرتے ہیں۔ ایک ہیما مالنی ہیں جن کوجگہ جگہ نچاتے پھرتے ہیں، ووٹ کمانے کی کوشش کرتےہیں۔ ان کے پاس چکنے چہرے نہیں ہیں۔
دراصل سجن سنگھ ورما نے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے اس بیان پرپلٹ وارکیا، جس میں بی جے پی لیڈرنے کہا تھا کہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں اتارنے کے لئے کانگریس کے پاس خوداعتمادی کی کمی ہے، اس لئے وہ 'چاکلیٹی چہروں' کے بھروسے الیکشن لڑنے جارہی ہے۔
مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت میں کابینی وزیرسجن سنگھ ورما یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے مزید کہا "میرا یہ ماننا ہے کہ انسان خدا کی پیداوارہوتا ہے، ارے تعریف کروکہ ایشورنے پرینکا گاندھی کواتنا خوبصورت بنایا ہے، جس سے ممتا اورپیارکی جھلک نظرآتی ہے۔ ایسے الفاظ کا استعمال کرکے بی جے پی اورکیلاش وجے ورگیہ اپنا وقارکم کررہے ہیں"۔
غورطلب ہے کہ راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی سرگرم سیاست میں داخل ہوگئی ہیں۔ اس کے بعد پورے ملک میں ردعمل کا دورچل رہا ہے۔ پرینکاگاندھی واڈرا کو مشرقی اترپردیش کے جنرل سکریٹری کے طورپرنامزد کیا گیا ہے۔ وہ فروری کے پہلے ہفتہ میں عہدہ سنبھالیں گی۔ اس سے کانگریس امید کررہی ہے کہ پرینکا گاندھی کے آنے سے کانگریس مضبوط ہوگی جبکہ دیگراپوزیشن پارٹیوں کی طرح سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔