ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

مدھیہ پردیش Board MPBSE 12th کے نتائج جاری، یہاں ایسے کریں چیک

MP Board MPBSE 12th Result 2021: مدھیہ پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے ایم پی بورڈ کے 12 ویں نتیجہ 2021 کا اعلان کردیا ہے۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش Board MPBSE 12th کے نتائج جاری، یہاں ایسے کریں چیک
MP Board MPBSE 12th Result 2021: مدھیہ پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے ایم پی بورڈ کے 12 ویں نتیجہ 2021 کا اعلان کردیا ہے۔

MP Board MPBSE 12th Result 2021: مدھیہ پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے ایم پی بورڈ کے 12 ویں نتیجہ 2021 کا اعلان کردیا ہے۔ سرکاری ویب سائٹ کے علاوہ ، ایم پی بی ایس ای کلاس 12 کا نتیجہ نیوز 18 ہندی ویب سائٹ پر بھی چیک کیا جاسکتا ہے۔ وہ امیدوار جنہوں نے کلاس 12 کے امتحانات کے لئے اپنا اندراج کرایا ہے وہ اپنا نتیجہ mpbse کی سرکاری ویب سائٹ mpbse.nic.in پر چیک کرسکتے ہیں۔

یہاں ایسے کریں چیک۔۔





وہیں سی بی ایس ای (سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن) اس ہفتے میں کسی بھی وقت دسویں اور بارہویں کے نتائج جاری کرسکتا ہے لیکن نتائج جاری ہونے سے ٹھیک پہلے سی بی ایس ای بورڈ (CBSE Board Exam 2021) نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت چلنے والا کوئی بھی اسکول من مانی طریقے سے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو 95 فیصد سے زیادہ نمبر نہیں دے گا۔ اگر کوئی اسکول بورڈ کے اس اصول پر عمل نہیں کرتا ہے تو بورڈ خود ہی اس طرح کے طلبا کے نمبر کم کردے گا۔

سی بی ایس ای CBSE کی نئی ہدایات کے مطابق بورڈ نے اسکولوں کی من مانی کو روکنے کے لئے یہ فیصلہ لیا ہے۔ سی بی ایس ای بورڈ CBSE Board نے کہا ہے کہ ریفرنس سال میں جن طلبا کی تعداد 95 فیصد سے زیادہ تھی اس سال بھی اتنے ہی طلبا اتنے نمبر مل سکتے ہیں۔ بتادیں کہ اگر ریفرنس سال reference year میں چار طلباء نے

ان تین سالوں کو مانا جائے گا ریفرنس سال reference year..
واضح ہو کہ 2020-21 سیشن کے لئے گزشتہ تین سالوں 2017-18, 18-19 اور 19-20 کو reference year مانا جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ بورڈ کے ذریعہ ریفرنس سال کا قاعدہ صرف 96, 97, 98, 99 اور 100 نمبر دینے کے لئے valid ہوگا۔ اس کا 95 فیصد سے کم فیصد طلبا پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق سی بی ایس ای بورڈ اس ہفتے 10 ویں اور 12 ویں کے نتائج جاری کرسکتا ہے۔ در اصل، کئی اسکولوں نے غلط طریقے سے 95 فیصد سے زیادہ نمبر دیئے تھے جس کی وجہ سے نتائج میں تاخیر ہورہی ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 29, 2021 12:33 PM IST