ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

ممتاز عالم دین مفتی عبد الرحیم قاسمی مدھیہ پردیش کے مفتی اعظم منتخب

مفتی اعظم مدھیہ پردیش منتخب ہونے کے بعد مفتی عبد الرحیم قاسمی نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت میں بتایا کہ ان کا مقصد مدھیہ پردیش میں شرعی احکام کی پاسداری اور اس کے لئے امت مسلمہ میں بیداری پیدا کرنا ان کی زندگی کا خاص مقصد ہے ۔

  • Share this:
ممتاز عالم دین مفتی عبد الرحیم قاسمی مدھیہ پردیش  کے مفتی اعظم منتخب
ممتاز عالم دین مفتی عبد الرحیم قاسمی مدھیہ پردیش کے مفتی اعظم منتخب

بھوپال : ممتاز عالم دین مفتی عبد الرحیم قاسمی کو مدھیہ پردیش کا مفتی اعظم منتخب کیا گیا ہے۔ مفتی اعظم مدھیہ پردیش مفتی عبد الرزاق کے انتقال کے بعد  مدھیہ پردیش کے نمائندہ علما نے آن لائن میٹنگ کا انعقاد کرکے مفتی عبد الرحیم قاسمی کو مدھیہ پردیش کا مفتی اعظم منتخب کیا ہے ۔ مفتی عبدالرحیم قاسمی کو مدھیہ پردیش کا مفتی اعظم منتخب کئے جانے کا مدھیہ پردیش کی تمام تنظیموں نے خیر مقدم کیا ہے ۔


مفتی اعظم مدھیہ پردیش منتخب ہونے کے بعد مفتی عبد الرحیم قاسمی نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت میں بتایا کہ ان کا مقصد مدھیہ پردیش میں شرعی احکام کی پاسداری اور اس کے لئے امت مسلمہ میں بیداری پیدا کرنا ان کی زندگی کا خاص مقصد ہے ۔ جب تک لوگ قران کی تعلیم سے واقف نہیں ہوں گے ، تب تک  قران کے احکام کا نفاد نہیں ہوسکتا ہے ۔ اسلامی تعلیم کو عام کرکے ہی اسلامی معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے ۔ اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے مدارس ، مکاتب کی مدد لی جائے گی ۔ ایک بڑی ذمہ داری مجھے دی گئی ہے اور اپنی ذات سے ہر ممکن کوشش کروں گا کہ اللہ مجھ سے وہ کام لے لے جس سے اسلام کا پرچم بلند ہو اور انسانیت سرخرو ہو۔


مفتی عبد الرحیم قاسمی کو مدھیہ پردیش کا مفتی اعظم بنائے جانے کے بعد راجدھانی بھوپال میں مدھیہ پردیش جمعیت علما اور مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی کے ذریعہ بھوپال گاندھی نگر میں ان کا شایان شان استقبال کیا ۔ مفتی اعظم مدھیہ پردیش مفتی عبدالرحیم قاسمی کا استقبال کرتے ہوئے مدھیہ پردیش جمعیت علما کے صدر حاجی محمد ہارون نے کہا کہ مفتی عبد الرحیم قاسمی نے مرحوم مفتی اعظم مفتی عبدالرزاق کے ساتھ تقریبا دس سال تک نائب مفتی اعظم کے بطور کام کیا ہے ۔ آپ اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا کے رکن ہیں اور فقہی معاملوں میں آپ کی آرا کو مدھیہ پردیش ہی نہیں بلکہ ملک میں اہم مقام حاصل ہے ۔


اہل الرائے علما نے مفتی عبد الرحیم قاسمی کو مفتی اعظم مدھیہ منتخب کرنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے اور مجھے امید ہے کہ ان کی مساعی جمیلہ سے مدھیہ پردیش میں اسلامی تعلیمات کو لے کر ایک نئی فضا قائم ہوگی اور مدھیہ پردیش میں محکمہ شرعیہ کے قیام کی راہ ہموار ہوگی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 30, 2021 10:57 PM IST