ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

محمد اسلم بنے جھارکھنڈ مسلم سینٹرل کمیٹی کے چیئرمین

جھارکھنڈ مسلم سینٹرل کمیٹی کی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ ہندپیڑھی کے گوالہ ٹولی واقع گدی کمیونٹی ہال میں ڈاکٹر طارق حسین کی صدارت میں منعقدہ اس نشست میں اتفاق رائے سے جے ایم سی سی کے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔

  • Share this:
محمد اسلم بنے جھارکھنڈ مسلم سینٹرل کمیٹی کے چیئرمین
محمد اسلم بنے جھارکھنڈ مسلم سینٹرل کمیٹی کے چیئرمین

رانچی : جھارکھنڈ مسلم سینٹرل کمیٹی کی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔  ہندپیڑھی کے گوالہ ٹولی واقع گدی کمیونٹی ہال میں ڈاکٹر طارق حسین کی صدارت میں منعقدہ اس نشست میں اتفاق رائے سے جے ایم سی سی کے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔ سابق کونسلر محمد اسلم کو جھارکھنڈ مسلم سینٹرل کمیٹی کا ایگزیکٹو چیئرمین نامزد کیا گیا ۔ سکریٹری کے عہدے کے لئے محمد نعیم اختر جبکہ خزانچی کے طور پر ڈاکٹر طارق حسین کو نامزد کیا گیا ۔ وہیں محمد شاہد ایوبی ، افروز عالم ، معراج گدی ، نوشاد خان ، خالد عمر ، محمد صلاح الدین ، ​​جاوید اختر کے ساتھ سات رکنی مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔


واضح رہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے جھارکھنڈ مسلم سینٹرل کمیٹی سابقہ نشست کے فیصلے کے مطابق پانچ رکنی کمیٹی کی نگرانی میں چلائی جارہی تھی ، جسے آج کی نشست میں مقرر عہدیداروں کے انتخاب کے بعد تحلیل کردیا گیا ہے ۔ چیئرمین محمد اسلم نے کہا کہ جھارکھنڈ مسلم سینٹرل کمیٹی معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کو دور کرنے کے لئے پوری کوشش کرے گی ، بنیادی طور پر تعلیم ، صحت ، روزگار ، مسلمانوں کے مذہبی امور پر پوری دلچسپی کے ساتھ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور آبادی کے مطابق مسلمانوں کی سیاسی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے مستقل کوشش کی جائےگی ۔


آخر میں محمد اسلم نے کہا کہ میں رانچی سمیت جھارکھنڈ کے مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارے ضلع وار اور بلاک سطح کی کمیٹی میں شامل ہوکر معاشرے کو قومی دھارے سے جوڑنے میں مدد کریں ۔  آج کی میٹنگ میں بنیادی طور پر حاجی فیروز ،  محمد صلاح الدین ، ​​حاجی ندیم گدی ، افروز عالم ، معراج گدی ، نوشاد خان ، خالد عمر ،  محمد جاوید اختر ، شاہد ایوبی ، نعیم اختر ، ڈاکٹر طارق حسین ، ثمر امام وغیرہ شامل تھے۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 08, 2020 10:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading