உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Muharram 2021 : اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں محرم کی مجالس

    Muharram 2021 : اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں محرم کی مجالس

    Muharram 2021 : اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں محرم کی مجالس

    محرم کی مجلس صرف شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو قریب سے جاننے کا ہی موقع نہیں ملتا ہے بلکہ محرم کی مجالس کے ذریعہ اسلام کی حقیقی تعلیمات کو جس طرح سے عام کیا جاتا ہے اس کی نظیر کہیں اور نہیں ملتی ہے ۔

    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی محرم کی مجالس کا انعقاد کووڈ 19 کی حکومت کی گائیڈ لائن کے بیچ کیا جارہا ہے ۔ راجدھانی بھوپال کے 22 مقامات سمیت ریاست کے 317 مقامات پر محرم کی مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ محرم کی مجلس صرف شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو قریب سے جاننے کا ہی موقع نہیں ملتا ہے بلکہ محرم کی مجالس کے ذریعہ اسلام کی حقیقی تعلیمات کو جس طرح سے عام کیا جاتا ہے اس کی نظیر کہیں اور نہیں ملتی ہے ۔

    نوابوں کی نگری بھوپال میں امسال کووڈ 19 کی پابندیوں کے سبب امام بارگاہوں اور اعزا خانوں میں محرم کی مجالس کا انعقاد روایتی انداز میں کئے جانے کے ساتھ آن لائن مجلس سننے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ بھوپال فتح گڑھ امام باڑہ کے امام مولانا سید رضی الحسین حیدری کہتے ہیں کہ محرم کی مجالس میں صرف امام حسین علیہ السلام ، اہل بیت اور کربلا کے واقعات کو ہی بیان نہیں کیا جاتا ہے بلکہ اس کے ذریعہ اسلام کی وہ حقیقی تعلیم بیان کی جاتی ہے ، جس سے آج کی نئی نسل دور ہوتی جا رہی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اس مادی زندگی میں لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ کتابوں سے معلومات حاصل کریں ، اس لئے جب وہ محرم کی مجلس میں شرکت کرتے ہیں تو انہیں کربلا کے میدان سے صرف اسلام ہی نہیں بلکہ انسانیت کی بقا کا جو عظیم درس دیا گیا تھا اس کے بارے میں قریب سے جاننے کا موقع ملتا ہے ۔

    انہوں نے مزی کہا کہ دراصل یہ مجالس اسلامی تعلیم کو سیکھنے اور اس کے عام کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ اس لئے کووڈ گائیڈ لائن میں حکومت کے احکامات کے پیش نظر جہاں روایتی انداز میں محدود لوگوں کے لئے روایتی انداز میں مجلس کا انعقاد جاری ہے وہیں آن لائن بھی مجلس سے کے سننے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ تاکہ بلا لحاظ قوم وملت سبھی لوگ امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات سے واقفیت حاصل کرسکیں۔

    وہیں سید عرفان حیدر کہتے ہیں کہ سچ کہوں تو میری زندگی میں انقلاب محرم کی مجالس میں شرکت کرنے سے آیا ہے ۔ جب تک میں نے مجالس میں شرکت نہیں کی تھی ، مجھے شہدائے کربلا، اہل بیت اور اسلامی تعلیمات کو اتنی قریب سے جاننے کا موقع نہیں ملا تھا ۔ محرم کے دس دنوں کی مجالس میں جو درس دیا جاتا ہے وہ بہت اہم ہے اور میں تو یہی کہوں گا کہ جنہیں اسلام کی صحیح تعلیمات کو سیکھنا ہے ، انہیں محرم کی مجلسوں میں ضرور شرکت کرنی چاہئے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: