உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی نے تعلیم کو عام کرنے کیلئے مذہب کا بندھن کیا ختم

    مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی نے تعلیم کو عام کرنے کیلئے مذہب کا بندھن کیا ختم

    مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی نے تعلیم کو عام کرنے کیلئے مذہب کا بندھن کیا ختم

    Bhopal News: سوسائٹی کے دائرے کے تحت جہاں پہلے بھوپال کے مسلم طلبا کو اسکالرشپ دینے کے ساتھ انہیں مفت ٹریننگ دی جاتی تھی وہیں اب سوسائٹی نے کشمیر سے کنیا کماری تک بلا لحاظ قوم و ملت سبھی مذاہب کے لوگوں کو یکساں طور پر مفت سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal | Bhopal
    • Share this:
    بھوپال : تعلیم کے حصول کو آسان بنانے اور سبھی تک مفت تعلیم کی روشنی پہنچانے کی غرض سے مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی نے اپنے دائرے کو وسیع کیا ہے۔ سوسائٹی کے دائرے کے تحت جہاں پہلے بھوپال کے مسلم طلبا کو اسکالرشپ دینے کے ساتھ انہیں مفت ٹریننگ دی جاتی تھی وہیں اب سوسائٹی نے کشمیر سے کنیا کماری تک بلا لحاظ قوم و ملت سبھی مذاہب کے لوگوں کو یکساں طور پر مفت سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سوسائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن نے نیوز 18 سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی بات یہ ہے کہ قوم و ملک کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا۔ لیکن صرف تعلیم دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں بلکہ ڈگریاں لینے کے بعد بچوں کی مشکلات میں اور اضافہ ہوجاتا ہے  اور وہ جاب کو لیکر پریشان رہتے ہیں۔ تو ہماری کوشش ہے کہ وہ بچے جنہوں نے ہمارے یہاں سے اسکالرشپ حاصل کی ہے ۔ یا وہ بچے جنہیں اسکل ڈیولپمنٹ کے لئے ٹریننگ کی ضرورت ہے ،جس کی بات ہمارے وزیر اعظم سے بڑی مضبوطی سے کر رہے ہیں ۔ وہ اگر طلبا کے پاس ہوگی تو ہمارے طلبا کے لئے ملازمت کے دروازے مزید کھل جاتے ہیں ۔تو اس کے لئے ہم نے یہ مفت کورس شروع کیا ہے ۔اور یہ کوشش کی ہے کہ اس میں کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک ،کوئی بھی طالب علم ہو،کسی بھی مذہب کا ہو،وہ ہمارے یہاں آئے اور ہمارے سے ماہرین کی نگرانی میں مفت ٹریننگ حاصل کرے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: امت شاہ نے اے اے پی پر سادھا نشانہ، کہا: 'خواب بیچنے' والے گجرات میں نہیں جیتیں گے


    آپ کو یہ بتادیں کہ جو کورسیز ہم کروارہے ہیں مارکیٹ میں اسی کورس کی فیس پچاس سے ساٹھ ہزار روپے ہے مگر سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ پروگرام کی مفت ٹریننگ دے رہے ہیں تاکہ سبھی مذاہب کے طلبہ یہاں آئیں اور مفت ٹریننگ لے کر جاب حاصل کریں اور اپنی کفالت کے ساتھ اپنے گھر، اپنی قوم اور اپنے ملک کی ترقی کا حصہ بنیں۔

     

    یہ بھی پڑھئے: مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے قبائلیوں کو با اختیار بنانے کیلئے کر رہی ہیں اقدامات


    وہیں سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لئے اننت ناگ سے آئی عائشہ بھٹ کہتی ہیں کہ یہ پروگرام ہماری امیدوں سے سوا ہے ۔ مسلم طالبات کے لئے ایسے بھی کم پروگرام سے ہوتے ہیں مگر یہاں پر تو سبھی قوموں کے لئے مفت سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کو شروع کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ اسے مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

    مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے مفت سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے لئے فارم داخل کرنے والی ریتا کہتی ہیں کہ نام سن کر لگتا تھا کہ یہاں پر صرف خاص مذہب کے لوگوں کو ٹریننگ دی جاتی ہوگی مگر جب یہاں پر آئی تو سارے بھرم دور ہوگئے ۔ یہاں پر مذہب کا کوئی بندھن نہیں ہے ، بس ہندوستان کا باشندہ ہونا چاہئے اور سبھی ٹریننگ مفت ہے۔ میں تو لوگوں سے کہوں گی کہ یہاں آکر ایک بار آکر ان کا ویلفیئر اور ایجوکیشنل پروگرام ضرور دیکھیں ۔ تاکہ ایسے پروگرام ملک میں اور شروع کئے جا سکے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا اسکل ڈیولپمنٹ کی ٹریننگ حاصل کرکے جاب حاصل کر سکیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: