بھوپال۔ اقلیتی امور کی مرکزی وزیر ڈاکٹر نجمہ ہیبت اللہ نے آج کہا کہ جب تک سماج میں خواتین۔مردوں میں برابری نہیں ہوگی، تب تک ملک کی ترقی نہیں ہو گی۔ ڈاکٹر ہیپت اللہ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں خاتون مصنفین کانفرنس پر منعقد ہ ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر بول رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جب کہتے ہیں کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس تو اس میں صرف پسماندہ طبقات کی بات نہیں ہے، اس میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ہمارے ملک میں خواتین صدر، وزیر اعظم، لوک سبھا اسپیکر ہوئی ہیں، لیکن ان کی طاقت اقتدار سے آئی. جب گھرو معاشرے میں عام خواتین کی بات مانی جانے لگے گی، تب وہ صحیح طورپر با اختیار بنیں گی۔
ڈاکٹر ہیپت اللہ نے تین دیویوں سرسوتی، لکشمی اور درگا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیم کی دیوی سرسوتی کی پوجا کرتے ہیں، لیکن لڑکیوں کو پڑھاتے نہیں. جب بیٹی کی پیدائش ہوتی ہے تو کہتے ہیں کہ لکشمی آئی ہے، لیکن اسے جائیداد میں حصہ نہیں دیتے. خواتین کو طاقت کی علامت درگا کہتے ہیں، لیکن اسے اقتدار نہیں دیتے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہمارے ملک میں تانیثیت ضرورت کبھی نہیں پڑی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک میں خواتین کے حق کے لئے خواتین کو ہی لڑنا پڑا، لیکن ہمارے ملک میں مردوں نے ان کے حق کی لڑائی لڑی۔
مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ہیپت اللہ نے کہا کہ بات عورت مرد کی لڑائی کی نہیں ہے، صرف یہ ہے کہ خواتین کو ان کی جگہ دے دو اور وہاں سے ہٹ جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین جب اقتدار میں بیٹھتی ہیں تو وہ عورتوں کے بارے میں سوچتی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔