உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نارائن پور : جوانون کے ساتھ انکاؤنٹر میں ماری گئی ایک نکسل خاتون

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ سرچنگ میں نکلے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ نکسلیوں کا انکاؤنٹر ہوا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ سرچنگ میں نکلے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ نکسلیوں کی انکاؤنٹر ہوا۔ اس انکاؤنٹر نے ایک یونیفارم خاتون نکسلی کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔یہ انکاؤنٹر نارئن پور کے اورچھا کے بڑے ٹینڈے واڑہ جنگل میں ہوئی۔ سرچنگ کے دوران 315 رائیفل کے ساتھ نکسل اجزا کو کیا ضبط کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔
      ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف مشترکہ کارروائی میں نکسل تشدد کے خلاف کامیابی کا دعوی کیا جارہا ہے۔ نارائن ایس پی جتیندر شکلا نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق اورچھا تھانہ علاقے کے تحت اورچھامیٹا اور بڑے ٹونڈے بیڑا میں بدھ کی دوپہر ڈی آر جی اور نکسلیوں کے درمیان انکاؤنٹر جس میں ایک یونفارم نکسلی کو مارا گیا ہے۔

      ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ پارٹی علاقے کی جانب سرچنگ کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ اس دوران دو درجن سے زیادہ نکسلی ٹونڈبیڈا کے جنگل میں نشانہ لگائے بیٹھے تھے۔ نکسلیوں نے سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوانوں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ کچھ دیر چلی فائرنگ کے بعد نکسلی وہاں فرار ہو گئے۔
      First published: