رائے پور : چھتیس گڑھ کے سكما ضلع کے تونگ پال تھانے کے تحت مارینگا اور ٹيكنپال گاؤں کے 50 لوگوں کا مسلح نکسلیوں نے یوم آزادی کے موقع پر اغوا کر لیا ۔
یہ لوگ اب تک نہیں لوٹے ہیں، وہیں اس واقعہ سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے ۔ یہ واقعہ یوم آزادی پر وزیر اعلی رمن سنگھ کے اس بیان کے کچھ ہی دیر کے بعد پیش آیا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بستر کے علاقے جلد ہی نکسلیوں سے آزاد کرالئے جائیں گے ۔
بتایا جاتا ہے کہ ان گاوں میں تقریبا 100 مسلح نکسلی گھسے اور وہ بندوق کی نوک پر دیہاتیوں کو گھنے جنگلوں میں لے گئے ۔
گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی کے دنتےواڑا دورے کے دوران بھی نکسلی اسی دونوں گاؤں کے دیہاتیوں کو اٹھا کر لے گئے تھے ۔ سكما کے ایڈیشنل ایس پی سنتوش سنگھ نے کہا ہے کہ وہ علاقہ کافی حساس ہے، نکسلیوں کے بلانے کے بعد اکثر مقامی لوگ جاتے رہتے ہیں ، لوگ گئے ضرور ہیں پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ نکسلیوں نے انہیں اغوا کیا ہے ۔
واقعہ کے بعد سے علاقے میں دہشت کو ماحول ہے اور لوگ اغوا ہوئے سبھی لوگوں کی صحیح و سلامت واپسی کا انتظار کر رہے ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔