ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جھارکھنڈ : بے زبان پرندوں کی زندگی بچانے کیلئے شروع کی گئی یہ نئی پہل ، ہرطرف ہورہی تعریف

کورونا لاک ڈاون کے دوران چرندوں اور پرندوں کو بھی کھانے پینے کی پریشانی ہو گئی ہے ۔ اتنا ہی نہیں اس شدید گرمی میں پلاموں کا درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے ۔ جس وجہ سے تمام تالاب اور دریا خشک ہوگئے ہیں ۔

  • Share this:
جھارکھنڈ : بے زبان پرندوں کی زندگی بچانے کیلئے شروع کی گئی یہ نئی پہل ، ہرطرف ہورہی تعریف
جھارکھنڈ : بے زبان پرندوں کی زندگی بچانے کیلئے شروع کی گئی یہ نئی پہل ، ہرطرف ہورہی تعریف

جھارکھنڈ کے پلاموں ضلع میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے ۔ اس چلچلاتی دھوپ اور گرمی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے پرندوں کی زندگی بچانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ بے زبان پرندوں کے لئے دانا اور پانی کا انتظام کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ اس کی شروعات میدنی نگر میونسپل کارپوریشن علاقہ سے کی گئی ہے ۔ اس شہر کے تمام 35 وارڈوں میں تین تین کھلا پنجڑا رکھا گیا ہے ، جس میں روزانہ دانا اور پانی دیا جائے گا ۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شانتنو اگرہری کے حکم کے بعد ان تمام جگہوں پر پنجڑے رکھے گئے ہیں ، جہاں کثیر تعداد میں پرندے جمع ہوتے ہیں ۔ ان کھلے پنجروں میں روزانہ دانا اور پانی ڈالا جائے گا ۔


دراصل اس کورونا وبا کے دوران چرندوں اور پرندوں کو بھی کھانے پینے کی پریشانی ہو گئی ہے ۔ اتنا ہی نہیں اس شدید گرمی میں پلاموں کا درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے ۔ جس وجہ سے تمام تالاب اور دریا خشک ہوگئے ہیں ۔


اسی کے پیش نظر ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شانتنو اگرہری نے اس پہل  کی شروعات کی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اسے وسیع کرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرمی میں بیشتر پرندے سایہ دار جگہ کے ساتھ ساتھ دانا اور پانی کی تلاش میں رہتے ہیں ، اس لئے کھلا پنجڑا بناکر رکھنے کے تعلق سے حکم دیا گیا ہے ۔


انہوں نے کہا کہ دانا پانی دیکر پرندوں کی زندگی بچانا تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلا پنجڑا رکھ کر اس میں دانا اور پانی ڈال کر پرندوں کی زندگی کو پروان چڑھانے میں لوگوں کو مدد کرنی چاہئے ۔

ضلع انتظامیہ کی اس پہل کی شہر کے لوگوں نے ستائش کی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے ماحول میں ایک جانب جہاں غریب و نادار لوگوں کی ضلع انتظامیہ کے ذریعہ مدد کی جا رہی ہے وہیں بے زبانوں کے لیے بھی نایاب پہل کی گئی ہے ۔
First published: Jun 09, 2020 06:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading