ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

چھتیس گڑھ: بھوپیش بگھیل حکومت کی کابینہ کی توسیع، نو اور وزراء نے لیا حلف

بھوپیش بگھیل نے 17دسمبر کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ اسی دن بگھیل کے علاوہ ٹی ایس سنگھ دیواور تامردھوج ساہو نے کابینہ کے وزیر کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 25, 2018 01:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چھتیس گڑھ: بھوپیش بگھیل حکومت کی کابینہ کی توسیع، نو اور وزراء نے لیا حلف
چھتیس گڑھ کی گورنر آنندی بین پٹیل نے آج یہاں بھوپیش بگھیل حکومت کے نو اور وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا

 چھتیس گڑھ کی گورنر آنندی بین پٹیل نے آج یہاں بھوپیش بگھیل حکومت کے نو اور وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ آنندی بین پٹیل نے پولیس پریڈ میدان پر منعقد باوقار تقریب میں رویندر چوبے ،پریم سائے سنگھ، محمد اکبر،کباسی لکھما، شیو ڈہیریا،محترمہ انیلا بھیڑیا ،جے سنگھ اگروال ،گرورودر کمار اور اومیش پٹیل کو وزیر کے عہدے کا حلف دلایا۔


بھوپیش بگھیل نے 17دسمبر کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ اسی دن بگھیل کے علاوہ ٹی ایس سنگھ دیواور تامردھوج ساہو نے کابینہ کے وزیر کے عہدے کا حلف لیا تھا۔آج کل نو وزرا نے حلف لیا۔ اس طرح وزیراعلی اور 11وزرا چھتیس گڑھ کی کابینہ کے وزیرہو گئے ہیں۔


طے شدہ ضوابط کے مطابق اب وزیر کا صرف ایک عہدہ ہی خالی ہے۔90 رکنی اسمبلی میں کانگریس نے 68 سیٹوں پر شاندار جیت حاصل کر کے پندرہ برسوں بعد اقتدار میں واپسی کی ہے۔ آج کی حلف برداری تقریب میں سینئر کانگریس لیڈر اور افسر بھی موجود تھے۔


یہ بھی پڑھیں: حلف لینے کے چند گھنٹوں کے اندر چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ نے بھی کسانوں کا قرض معاف کیا

First published: Dec 25, 2018 01:31 PM IST