OMG! والد نے ناگ کو مارا تو 24 گھنٹے کے اندر ہی ناگن نے بیٹے کو ڈس لیا، اسپتال لے جاتے وقت ہوئی موت، گھروالوں کا رو۔رو کر برا حال
مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع کے بڈنی علاقے کے جوشی پور گاؤں میں ایک مزدور کے بیٹے کو سانپ نے کاٹ لیا۔
اس واقعہ کو 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ رات تقریباً 2 بجے گھر میں سوئے ہوئے 12 سالہ روہت ولد کشوری لال کو ایک اور سانپ نے کاٹ لیا۔ رات کو جیسے ہی سانپ نے اسے کاٹا تو وہ چیخنے لگا۔ چیخ و پکار سن کر اہل خانہ کی آنکھیں کھل گئیں۔ گھر والوں نے سانپ کو موقع پر ہی مار ڈالا ۔
سیہور۔ مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع کے بڈنی علاقے کے جوشی پور گاؤں میں ایک مزدور کے بیٹے کو سانپ نے کاٹ لیا۔ بیٹے کی اسپتال لے جاتے ہوئے موت ہوگئی۔ گزشتہ روز مہلوک کے والد نے سانپ کو مار ڈالا تھا۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ سانپ کے ایک جوڑے نے دوسرے سانپ کی موت کا بدلہ لیا ہے۔ معاملہ بڈنی کے جوشی پور گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔ معلومات کے مطابق جوشی پور میں رہنے والے کشوری لال کشوری لال مزدوری کا کام کرتے ہیں۔ دیوی کی پوجا کا تہوار کے موقع پر چیترا نوراتری کے دوران ان کے گھر گھٹ جوارے رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن جمعرات کی صبح تقریباً 8-9 بجے ان کے گھر کے قریب ایک سانپ نکل آیا۔ سانپ کے نکلنے کے بعد ان کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ سانپ کو کشوری لال اور ان کے گھر والوں نے مار کر پھینک دیا تھا۔
اس کے بعد پورا خاندان پوجا پاٹھ میں مشغول ہوگیا۔ اس واقعہ کو 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ رات تقریباً 2 بجے گھر میں سوئے ہوئے 12 سالہ روہت ولد کشوری لال کو ایک اور سانپ نے کاٹ لیا۔ رات کو جیسے ہی سانپ نے اسے کاٹا تو وہ چیخنے لگا۔ چیخ و پکار سن کر اہل خانہ کی آنکھیں کھل گئیں۔ گھر والوں نے سانپ کو موقع پر ہی مار ڈالا ۔ اسی دوران بیٹے کو علاج کے لیے ہوشنگ آباد کے ضلع اسپتال لایا گیا۔ یہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت دیکھی اور سنگین ہونے پر اسے بھوپال ریفر کر دیا۔ ہوشنگ آباد سے بھوپال لاتے ہوئے کشوری لال کے بیٹے کی موت ہو گئی۔ اچانک حادثے کے بعد روہت کے گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے۔ پولیس کو بھی اس معاملے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
فلموں کی کہانی پر کر رہے ہیں یقین
بتا دیں کہ اس حادثے کے بعد گاؤں والوں نے فلم کی کہانی کو سچ سمجھنا شروع کر دیا ہے۔ ایسی باتیں فلموں اور کہانیوں میں سننے کو ملتی ہیں۔ اب ایم پی کے بڈنی ضلع کے جوشی پور گاؤں میں اس واقعہ کے بعد گاؤں والوں کو ان کہانیوں پر یقین آ نے لگا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نوراتری کے تہوار پر کشوری لال کے گھر پر صف ماتم بچھ گیا ہے۔ گھر والوں کی رو رو کر حالت خراب ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔