ملک کی خدمت کیلئے مسلم نوجوان اگنی ویر منصوبہ میں لیں حصہ، بھوپال محکمہ دارالقضا و دارالفتاء کے علمائے دین کی اپیل
دارالقضا و دارالافتاء کے علمائے دین جس میں بھوپال کے شہر قاضی و مفتی بھی اہم رکن انہوں نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اگنی ویر منصوبہ کا حصہ بن کر ملک کی خدمت کرنے کی اپیل کی ہے۔
دارالقضا و دارالافتاء کے علمائے دین جس میں بھوپال کے شہر قاضی و مفتی بھی اہم رکن انہوں نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اگنی ویر منصوبہ کا حصہ بن کر ملک کی خدمت کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی پسندیدہ اسکیم اگنی ویر کو بھوپال کے محکمہ دارالقضا اور دارالفتاء کے علمائے دین نے حمایت دیدی ہے۔ محکمہ دارالقضا و دارالافتاء کے علمائے دین نے اس تعلق سے نہ صرف میٹنگ کا انعقاد کیا بلکہ اتفاق رائے سے عوام کے لئے اپیل بھی جاری کی۔ دارالقضا و دارالافتاء کے علمائے دین جس میں بھوپال کے شہر قاضی و مفتی بھی اہم رکن انہوں نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اگنی ویر منصوبہ کا حصہ بن کر ملک کی خدمت کرنے کی اپیل کی ہے ۔ واضح رہے کہ ستائیس اکتوبر سے چھ نومبر تک بھوپال کے لال پریڈ گراؤنڈ میں آرمی ریکروٹمنٹ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔علمائے کرام نے بھوپال، نرمدا پورم،ودیشہ،رائسین، راج گڑھ، ہردا،بیتول اور چھندواڑہ اضلاع کے لئے اس بھرتی کیمپ کے لئے اہلیت رکھنے والے مسلم نوجوانوں کو آن لائن رجسٹریشن کرانے کا مشورہ دیا ہے۔نیوز ایٹین اردو سے بات کرتے ہوئے کہا شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے کہا کہ ہر انسان کے لئے اس کے ملک کی حفاظت و خدمت اولین فرض میں شامل ہے۔
یہ وقت مقابلہ کا ہے اور مقابلہ کے اس دور میں مسلم نوجوانوں کو تحصیل علم کے ساتھ ملک میں جتنے بھی شعبہ ہیں اس میں اپنی خدمت کے لئے تیار رکھنا چاہیے ۔محنت سے کبھی گھرانہ نہیں چاہئے اور محنت کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی ہے۔ مسلمانوں نے اپنے ملک کی ہمہ جہت ترقی اور حفاظت کے لئے ہمیشہ بے مثل قربانیاں دیں ہیں۔ اب یہ موقع حکومت کی جانب سے دیا گیا ہے مسلم نوجوانوں بھی جو اہیلت رکھتے ہیں اور حکومت کی شرائط کو پورا کرتے ہیں انہیں ملک کی خدمت کے لئے مقابلے میں شامل ہونا چاہیے اور اپنی بیسٹ پرفارمینس سے ملک و قوم کی خدمت کا حصہ بننا چاہیے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔